چوبیس گھنٹے کے لئے صنعاء کا دنیا سے فضائی رابطہ معطل
فیصلہ دارلحکومت میں سیکیورٹی کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر کیا گیا
جمعہ 24 ذیعقدہ 1435هـ - 19 ستمبر 2014م
صنعاء ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ، ایجنسیاں
یمن کے دارلحکومت صنعاء میں محکمہ شہری ہوابازی نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ بین الاقوامی فضائی کمپنیوں نے مسلسل بگڑتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال کی وجہ سے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے لیے صنعاء آنے والی تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔
خبر رساں ایجنسی 'اے ایف پی' کے مطابق محکمہ شہری ہوابازی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے "عرب اور غیر ملکی فضائی کمپنیوں نے اگلے چوبیس گھنٹوں کے لیے صنعاء آنے والی اپنی تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔
بیان کے مطابق سیکیورٹی صورتحال کو دیکھتے ہوئے اس اقدام میں توسیع یا نظر ثانی بھی کی جا سکتی ہے۔
حوثیوں کے نام سے پہچانے جانے والے مسلح شیعہ باغیوں نے صنعاء میں داخلے کی کوشش میں یمنی فوج پر مسلسل حملے کئے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق صنعاء کے شمالی مضافات میں یمنی سرکاری ٹی وی کی عمارت پر حوثی باغیوں کے حملے کے بعد علاقے میں وقفے وقفے سے لڑائی جاری ہیں۔
ان جھڑپوں کی وجہ سے ملک میں عدم استحکام پھیل رہا ہے جبکہ لڑائی اور احتجاج بھی کئی ہفتوں سے جاری ہے۔ یمن کے سرکاری ٹی وی کے ہیڈ آفس پر حملے میں صدر عبد ربہ منصور ہادی اپنی کابینہ کے اعلیٰ ارکان سے ہنگامی مشاورت کرنے پر مجبور ہو گئے۔
جمعرات کے روز حوثیوں اور سنی اسلام پسندوں کے درمیان لڑائی میں تقریبا 40 افراد ہلاک ہوئے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی تنازع کے سیاسی حل کی خاطر باغیوں کے مضبوط گڑھ میں رہنماٶں سے ملاقات کر رہے تھے۔