صلح حدیبیہ

shahbaz tariq

Chief Minister (5k+ posts)
مکہ معظمہ سے ایک منزل کے فاصلے پر ایک کنواں حدیبیہ کے نام سے مشہور ہے ۔ وہاں مدینہ اورمشرکینِ مکہ کے درمیان مارچ 628ء کو ایک معاہدہ ہوا جسے صلح حدیبیہ (عربی میں صلح الحديبية) کہتے ہیں۔ 628ء (6 ھجری) میں 1400 مسلمانوں کے ہمراہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مدینہ سے مکہ کی طرف عمرہ کے ارادہ سے روانہ ہوئے۔ عرب کے رواج کے مطابق غیر مسلح افراد چاہے وہ دشمن کیوں نہ ہوں کعبہ کی زیارت کر سکتے تھے جس میں رسومات بھی شامل تھیں۔ یہی وجہ تھی کہ مسلمان تقریباً غیر مسلح تھے۔ مگر عرب کے رواج کے خلاف مشرکینِ مکہ نے حضرت خالد بن ولید (جو بعد میں مسلمان ہو گئے) کی قیادت میں دو سو مسلح سواروں کے ساتھ مسلمانوں کو حدیبیہ کے مقام پر مکہ کے باہر ہی روک لیا۔ رسول اللہ نے حضرت عثمان غنی کو سفیر بنا کر مکہ بھیجا۔ انھیں وہاں روک لیا گیا۔ ان کے واپس آنے میں تاخیر ہوئی تو آپ نے صحابہ سے بیعت لی جو بیعت رضوان کے نام سے مشہور ہے۔اس بیعت میں مسلمانوں نے عہد کیا کہ وہ مرتے دم تک حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔۔ تھوڑی دیر بعد حضرت عثمان رضی اللہ عنہ واپس آگئے اس بیعت کی خبر مکہ والوں کو ہوئی اور انھوں نے مسلمانوں کو جنگ کے لیے تیار پایا۔ تو صلح پر آمادہ ہوگئے۔ رسول پاک نے مکہ والوں کی شرائط قبول فرما لیا اور حضرت علی علیہ السلام سے یہ صلح نامہ لکھوایا گیا۔ صلح حدیبیہ تک مسلمان انتہائی طاقتور ہو چکے تھے مگر یہ یاد رہے کہ اس وقت مسلمان جنگ کی تیاری کے ساتھ نہیں آئے تھے۔ اسی لیے بعض لوگ چاہتے تھے کہ جنگ ضرور ہو۔ خود مسلمانوں میں ایسے لوگ تھے جن کو معاہدہ کی شرائط پسند نہیں تھیں۔ مثلاً اگر کوئی مسلمان مکہ کے لوگوں کے کے پاس چلا جائے تو اسے واپس نہیں کیا جائے گا مگر کوئی مشرک مسلمان ہو کر اپنے بزرگوں کی اجازت کے بغیر مدینہ چلا جائے تو اسے واپس کیا جائے گا۔ مگر حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی دانشمندی سے صلح کا معاہدہ ہو گیا۔ اس کی بنیادی شق یہ تھی کہ دس سال تک جنگ نہیں لڑی جائے گی اور مسلمان اس سال واپس چلے جائیں گے اور عمرہ کے لیے اگلے سال آئیں گے۔ چنانچہ مسلمان واپس مدینہ آئے اور پھر 629ء میں حج کیا۔ اس معاہدہ کے بہت سود مند اثرات برآمد ہوئے۔
معاہدہ یہ تھا ۔

بتداء اللہ کے نام سے۔ امن کی یہ شرائط محمد بن عبداللہ (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) اور سہیل بن عمرو سفیرِ مکہ کے درمیان طے ہوئیں۔ دس سال تک کوئی جنگ نہیں ہوگی۔ کوئی بھی (حضرت) محمد (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کا ساتھ دینا چاہے یا ان سے معاہدہ کرنا چاہے تو اس امر میں آزاد ہے۔ اسی طرح کوئی بھی قریش (مشرکینِ مکہ) کا ساتھ دینا چاہے یا ان سے معاہدہ کرنا چاہے تو اس امر میں آزاد ہے۔ کوئی بھی جوان آدمی یا ایسا شخص جس کا باپ زندہ ہو (حضرت) محمد (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کی طرف اپنے والد یا سرپرست کی اجازت کے بغیر جائے تو اسے اپنے والد یا سرپرست کو واپس کر دیا جائے گا لیکن اگر کوئی بھی قریش کی طرف جائے تو اسے واپس نہیں کیا جائے گا۔ اس سال (حضرت) محمد (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) مکہ میں داخل ہوئے بغیر واپس چلے جائیں گے۔ مگر اگلے سال وہ اور ان کے ساتھی مکہ میں داخل ہو سکتے ہیں، تین دن گذار سکتے ہیں اور طواف کر سکتے ہیں۔ ان تین دنوں میں قریشِ مکہ ارد گرد کی پہاڑیوں سے ہٹ جائیں گے۔ جب (حضرت) محمد (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) اور ان کے ساتھی مکہ میں داخل ہوں گے تو غیر مسلح ہوں گے سوائے ان سادہ تلواروں کے جو عرب ہمیشہ اپنے ساتھ رکھتے ہیں۔



اس سال مسلمان جو تعداد میں تھوڑے اور غیر مسلح تھے جنگ سے بچ گئے اور اس سے اگلے سال مکہ میں داخل ہوئے۔ معاہدہ کے دوران پہلے حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا نام 'محمد رسول اللہ' لکھا گیا مگر مشرکین کو اعتراض ہوا تو حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنا سادہ نام لکھوا لیا۔

 

scholar

Chief Minister (5k+ posts)
Molvi Fazlo aur Nawaz Shareef jessay manafiqoun ko yah baat samje may nahe aya ge ... wo tu dollar bana rahay hain aur Pakistan financially bank corrupt soon
 

RANA Sana'a

Minister (2k+ posts)
jab 9/11 k waqt Musharraf ne sulah hudebia ka hawala dia tha tu yaad hai na tum logon ne kia kaha tha ?? Gadaar ??.

aj taliban or america ya india mein kia farq hai ? ?

farq sirf aik hai k ye darhi mein hain or wo darhi k beger kaam dono ka ik hi hai . ?

amrica ka yaar gadaar or taliban ka yaar Paka musamaan ??
 

shahbaz tariq

Chief Minister (5k+ posts)
jab 9/11 k waqt Musharraf ne sulah hudebia ka hawala dia tha tu yaad hai na tum logon ne kia kaha tha ?? Gadaar ??.

aj taliban or america ya india mein kia farq hai ? ?

farq sirf aik hai k ye darhi mein hain or wo darhi k beger kaam dono ka ik hi hai . ?

amrica ka yaar gadaar or taliban ka yaar Paka musamaan ??

ohh bari baat ki app ny.

zara bata sakty hai USA sy kab or kidr jang hui hamari. or kab PAKistan ny USA py hamla kiya. US ham py hamly karta hai or ham h un sy maffi mangty hai bheek letty hai. koi hawala dena ho to aqal ky mutabik diya karo. aisy hi mounh utta ky aa jaty hai
 

RANA Sana'a

Minister (2k+ posts)
ohh bari baat ki app ny.

zara bata sakty hai USA sy kab or kidr jang hui hamari. or kab PAKistan ny USA py hamla kiya. US ham py hamly karta hai or ham h un sy maffi mangty hai bheek letty hai. koi hawala dena ho to meri aqal ky mutabik diya karo. aisy hi mounh utta ky aa jaty hai

now fixed...
 

lotaa

Minister (2k+ posts)
sulah hudaibiya kafroon k sath hoi thi,pehlay talban maan jain,k wo kafir hain,aur sulah hudaiba us waqt hoi thi,jab musalman itnay ziyada nahi thay,Alhamd u Lillah Pakistan mein musalman ziyada hain,aur talban kam,isi tarah tu phir israeel ka aur india k sath b agriment kar lo,sharam karo apnay matlab k liay tum jaisay munafqeen aur aal e yahood ki nasal se relation rakhnay walay kaisya use kartay ho islam ko,aur phir apnay aap ko muslim b kehtya ho
 

seekers

Minister (2k+ posts)
تاریخ میں کہیں دیکھا سکتے ہیں کے رسول پاک ص نے منافقین سے مذاکرات کیے ہوں . منافقین کی تو مسجد کو بھی گرانے کا حکم دیا اور ان سے کھلی جنگ کی .
 

Back
Top