
پنجاب کے ضلع راجن پور کی تحصیل روجھان میں ایک بااثر شخص نے نو سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا اور ہاتھ پاؤن باندھ کر اسے جھاڑیوں میں پھینک دیا۔
اہل خانہ کے مطابق لڑکی نابالغ ہے جس کے ساتھ زبردستی کی گئی ہے اور بعد ازاں اسے جھاڑیوں میں مرنے کیلئے پھینک دیا گیا۔
متاثرہ خاندان کا دعویٰ ہے کہ پولیس بااثر شخص کے ساتھ ملی ہوئی ہے اور حقائق جاننے کے لیے طبی معائنے کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی نہ ہی ملزم کے خلاف ابھی تک کوئی مقدمہ درج کیا گیا ہے حالانکہ بچی کی شکایت پر فوری پولیس کو مقدمے کے اندراج کی درخواست دے دی گئی تھی۔
متاثرہ لڑکی کے والدین نے ضلعی پولیس کے اعلیٰ افسران سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا کہ پولیس ان کی دادرسی نہیں کر رہی اور اس بااثر وڈیرے کا ساتھ دے رہی ہے۔
دوسری جانب درخواست پر مقدمےکے اندراج کی بجائے پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کو ہراساں کیا گیا ہے جبکہ زیادتی نہیں کی گئی اس لیے مقدمے کا اندراج نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں زیادتی کے واقعات آئے روز رپورٹ ہوتے رہتے ہیں گزشتہ روز بھی فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ میں زیادتی میں ناکامی پرملزم نے نتاشا نامی خاتون کو آگ لگا دی تھی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/child11121.jpg