صرف بغض عمران خان میں سارا اخلاق کھو دیا،زلفی بخاری

3zulfjkhamnwnkha.png


پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابقہ شوہر خاور مانیکا کے بیان پر ذلفی بخاری نے ردعمل دے دیا۔

ٹویٹ کر زلفی بخاری نے لکھا پاکستانی سیاست گڑھوں سے نیچے گر گئی۔ شاہ زیب خانزادہ کا معروف کرپٹ کسٹم آفیسر کے ساتھ گٹر شو, یہ سب عمران خان کو بدنام کرنے کے لیے ہو رہی ہیں۔

زلفی بخاری نے مزید لکھا ایسا لگتا ہے کہ ہم نے صرف بغض عمران خان میں سارا اخلاق کھو دیا ہے۔ اگر شوز میں اغوا اور جبری طور پر ان کے انٹرویو کرنا افسوسناک تھا، تو یہ شرمناک ہے۔

انہوں نے کہا ہم کب اپنے سروں کو گٹر سے باہر نکالیں گے اور ایک ایسے ملک کو ٹھیک کرنے کی طرف کام کریں گے جسے ہر ممکن مدد کی ضرورت ہے؟


زلفی بخاری نے کہا تھا بشریٰ بی بی کے سابق شوہر کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے ذلفی بخاری نے خاور مانیکا کو بد دیانت انسان کہہ دیا، انہوں نے کہا کہ خاور مانیکا بد دیانت اور کرپٹ کسٹم آفیسر ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام’ آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے خاور مانیکا کا کہنا تھا کہ عمران خان میری مرضی کے بغیر میرے گھر آتا تھا، پنکی کی اس سے ملاقاتوں پر میں ناراض تھا، ایک بار عمران میرے گھر آیا تو میں نے نوکر کی مدد سے اسے گھر سے نکلوا دیا۔

خاور مانیکا کا کہنا تھا کہ انہوں نے پنکی کو چودہ نومبر دو ہزار سترہ کو طلاق دی، اس کے ڈیڑھ ماہ بعد ہی پنکی نے عمران خان سے شادی کرلی۔
 
Sponsored Link