صدر پاکستان جناب آصف زرداری کی آمد مرحبا

Syed Haider Imam

Chief Minister (5k+ posts)

صدر پاکستان جناب آصف زرداری کی آمد مرحبا
تحریر :- سید حیدر امام

images


پاکستان میں جمہوریت اور پیپلز پارٹی کو دوام بخشنے والے جناب آصف علی زرداری ٢٣ دسمبر کو ایک مرتنہ پھر پاکستان واپس تشریف لا رہیں ہیں. پاکستان میں جمہوریت کی ڈگمگاتی کشتی کا ایک اور ملاح کی پاکستان واپسی پر مین سٹریم میڈیا اور سوشل میڈیا پر طرح طرح کے دشنام اندازی کی جا رہی ہے . جناب آصف علی زرداری نے اپنی آخری مشہور زمانہ تقریر میں یہ ایک تاریخی جملہ کہا تھا کے ، ہم " انکی اینٹ سے اینٹ " بجا دیں گے ، وہ تو چند سالوں کے لئے اتے ہیں ، ہم یہاں ہمیشہ رہیں گے . اس سنہری جملے کے خالق ، سپہ سالار کے جانے کے بعد ہمیشہ کے لئے ا رہیں ہیں . کیا فرق پڑتا ہے اگر اینٹ سے اینٹ انکے پیٹی بھائی وزیراعظم جناب نواز شریف نے بجا دی . چاھے یہ بات ہمیں ہضم ہو کے نہ ہو مگر پاک فوج کے سپہ سالار ڈان لیکس کے علاوہ ہر محاذ پر حکومت وقت سے شکشت کھا کر باعزت رخصت ہو گئے اور سپہ سالاروں کی اس لسٹ میں شامل ہو گئے جنکے بارے میں مہشور ہے کے ، کھایا پیا بہت کچھ اور واپسی پر بارہ انے کا گلاس بھی توڑ گئے .

پاکستان کے لوگ اور میڈیا فخر جمہوریت اور ریاستی جبر کا شکار ہونے والے جناب آصف زرداری کا ٹھٹھا اڑانے کی کوسش میں مشغول ہیں . جناب زرداری صاحب پہلے بھی ایک مرتبہ اس قسم کے حالات سے گزر چکے ہیں مگر وطن کی موہبت انہیں کھینچ کر واپس لائی تھی . اس وقت پاکستان کے ٹھیکیداروں نے انکو پابند سلاسل کرکے انکو ایک بہت کٹھن مرحلے سے گزارہ تھا . جناب آصف علی زرداری نے عمر عزیز کا ایک عشرہ جیلوں میں کاٹا اور شائد عزیزم بلاول بھٹو کا بیج بھی وہیں بویا تھا . ریاست پاکستان انکے خلاف کچھ بھی ثابت کرنے میں ناکام رہی . اس وقت کے سیاسی مخالفین آجکے گہرے دوست بن چکے ہیں

کہتے ہیں کے پاکستان میں فوج کا سپہ سالار سویلین حکمرانی سے زیادہ طاقتور ہوتا ہے . فخر جمہوریت جناب آصف علی زرداری صاحب نے اپنے دور اقتدار میں ثابت کیا تھا کے ہمارا سپہ سالار صرف ایک ایکسٹینشن اور چند ٹھیکوں کی مار ہے . اس فاش اور تلخ حقیقت کو ہم لوگوں کے سامنے لانے والے" مرد حر" صرف اور صرف آصف علی زرداری ہیں

صدر زرداری نے یہ ثابت کیا تھا ریاست پاکستان آپکے خلاف جتنے مرضی مقدمات بنواے ، لوگ جتنی مرضی باتیں کریں ، اگر اپ پاکستان کے سسٹم کو سمجھتے ہیں تو اپ وہ تمام رکاوٹیں عبور کر کے اس ایٹمی پاکستان کا کنٹرول سنبھال سکتے ہیں . پاکستان کی عوام یہ سمجھتی ہے کے صدر مملکت کا عھدہ محض ایک علامتی عھدہ ہوتا ہے مگر مرد حر اور فخر جمہوریت نے یہ نظریہ باطل ثابت کیا . انہوں نے ثابت کیا صدر مملکت بیک وقت وزیراعظم ہاؤس ، پارٹی اور ملک بھی ایوان صدر سے چلا سکتا ہے .
پاکستانی جمہوریت کا آئین سٹائن کہلواتے کا اعزاز بھی جناب آصف علی زرداری کے پاس ہے ورنہ آجکل کے ممنونوں کو دھوپ سیکنے کے لئے صرف ١٤ اگست کو باہر لایا جاتا ہے

[FONT=&amp]زرداری صاحب نے اپنی دور حکومت میں ١٨ وین ترمیم پاس کرکے صوبوں کو مالی طور پر خودمختار کر دیا تھا . انھیں بخوبی اندازہ تھا کے وہ مرکز میں واپس نہیں آئین گے مگر بندر بانٹ کے لئے مرکز سے پونھچاے گئے وسائل انکے پاس رہیں گے . وہ مرکزی حکومت میں رہیں یا نہ رہیں ، صوبائی حصہ وہ لیتے رہیں گے . یہ دور اندیشی صرف سر زرداری کے ہاں ہی پائی جاتی ہے .


فخر جمہوریت جناب آصف علی زرداری کے پاس یہ اعزاز بھی حاصل ہے کے وہ بریسٹر اعتزاز جیسے قابل سیاستدانوں کو اپنا رازدار اور ساتھی رکھتے ہیں . سیاست کی نگری کا ایک جادوگر اپنی سیاسی چالوں سے ایک دنیا کو محو حیرت میں ڈال دیتا ہے جسے لوگ ایک ٹھگ اور بلیک میلر جیسے بدنام زمانہ القاب سے جانتے ہیں . سیاست کا یہ جادوگر اپنی چالیں وہاں سے شروع کرتا ہے جہاں پر لوگوں کی سوچ ختم ہو جاتی ہے . سیاست کا یہ جادوگر دوستی نبھانے میں بہت مشہور ہے چاھے اسکی کتنی ہی بھاری قیمت کیوں نہ چکانی پڑے . یہ صفت شریف خاندان میں الٹی ہے . سیاست کی اس جادوگر کا جادو میڈیا سے لیکر عدالتوں تک میں چلتا ہے

صدر آصف علی زرداری نے پوری دنیا میں یہ ثابت کیا ہے کے ہر پاکستانی کی ایک قیمت ہوتی ہے ، اپ اسے ادا کریں اور انسے جیسا مرضی کام نکلوائیں . ہمیں الله کا شکرگزار ہونا چاہیے کے اس ذات پاک نے ہمیں ایسا نابغہ روزگار سیاستدان اور عقلمند لیڈر عطا کیا جسکی قابلیت پر انسان تو انسان ، شیطان بھی فدا ہے

پاکستان کی عوام اور دنیا بھر کے سیاستدان یہ سمجھتے ہیں کے بحثیت لیڈر آپکو جسمانی طور پر عوام کے درمیان اور اس ملک میں ہونا چاھئے مگر پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور مہاجر پارٹی کے جناب الطاف حسین نے یہ نظریہ غلط ثابت کیا اور انہوں نے بلترتیب دبئی ، امریکا اور لندن سے نہ صرف اپنی پارٹی اور صوبہ چلایا بلکے اپنے تمام کابینہ کا اجلاس بھی وہیں طلب کر لیا کرتے تھے اور ریاست پاکستان ایک بیوہ کی طرح یہ غم سہتی رہی . . جناب آصف علی زرداری کا پاکستان قوم پر یہ احسان ہے کے وہ اپنا خود ساختہ جلاوطنی ختم کر کے پاکستان تشریف لا رہیں ہیں . اب وہاں کی کابینہ کو پاکستانی جہاز پر بیٹھ کر جانا نہیں پڑے گا . اسطرح کلمے بھی نہیں پڑھنے پڑیں گے جو شائد انکو اتے ہی نہیں ہیں ، جان بھی بچے گی اورلوگوں کا مال بھی بچے گا

باہر ملکوں میں رہ کر انکی سفارتکاری میں بھی اضافہ ہوا ہو گا ، پاکستان کے بارے میں بڑ ی طاقتوں کے عزائم کا بھی پتا چلا ہو گا اور پاکستان کے مستقبل پر انکو سوچنے کا بھی بہت موقع ملا ہو گا . یہ الله نے پاکستانی قوم پر احسان کیا ہے انکا ایک لیڈر دوبارہ صحت یاب ہو کر پاکستان کی خدمت کے لئے واپس ا رہا ہے . الله کا احسان ہے کے پاکستان کو ناتجربہ کار عمران خان سے جان چھوٹے گی جو پاکستان کی ترقی کےدشمن بن چکے ہیں . خوب گزرے گی جب مل بیٹھیں گے دیوانے دو . اب جناب نواز شریف اور زرداری صاحب پاکستان میں جمہوریت اور پاکستان کو مستحکم کریں گے

زرداری صاحب کی ٢٣ دسمبر کو پاکستان واپسی پر سوشل میڈیا اور میڈیا پر جاہل پاکستانی انکا ٹھٹہ اور مذاق اڑا رہیں ہیں . ان الو کے پٹھوں کو کون سمجھاے کے زرداری کو گالی دینا آسمان کی طرف تھوکنا ہے . اپ انکو گالیاں کیوں نہیں دیتے جسکی وجہ سے شریف زرداری حکومتوں میں ہیں . زرداری کا پاکستان آنا صرف علامتی ہے . وہ تو پوری سندھ حکومت دبئی بولا لیتے یہں جو ریاست پاکستان اور عوام کے مونہ پر ایک زوردار طماچہ ہے. صدر آصف علی زرداری تو اس سسٹم کا صرف انڈی کیٹر ہیں ، پوری گاڑی اور اس کا کنٹرول کس کے پاس ہے ، یہ تو ہم کبھی بھی جان ہی نہیں پائیں گے . ہمیں جو دکھایا جاتا ہے ، اس پر واہ واہ یا ٹھا ہ ٹھاہ کر لیتے ہیں
[/FONT]
ہمیں صدر آصف علی زرداری کا مشکور ہونا چاھئے اور نوجوان نسل کو انکو اپنا پیر مرشد ماننا چاہیے کے انہوں نے عملی طور پر ہمیں یہ ثابت کر کے دکھایا کے پاکستان میں رہنا کیسے ہے اور پاکستان کے نیشنل کیک سے اپنا حصہ کیسے وصول کرنا ہے . صدر زرداری نے ہمیں اس ملک میں جینے کا طریقہ سکھلایا ہے کے اپ ایک سنیما کے ٹکٹ بلیک کرتے کرتے کیسے ریاست کے مالک بن سکتے ہیں . بھائی ، صاف سی بات ہے ، جو ڈر گیا وہ پاکستان میں کتے کی موت مر گیا

پاکستان کے سابقہ صدر زرداری تو ریاست پاکستان اور ہم لوگوں کے لئے ایک آئنہ ہیں ، اب ہمیں اس آئنہ میں اپنی شکل بھدی نظر اتی ہے اس میں صدر زرداری کا کیا قصور ؟

 
Last edited:

bhutt-dari

Senator (1k+ posts)
Re: the world's most corrupt returning after self exile

do not write him "sadar", he is not sadar. he is the double Phd in corruption, and no one can beat him in corruption.
he is mochar choor of sind.
 
Last edited:

sabbor

MPA (400+ posts)
ان کے هاں شرم نام کی کؤی چیز نہیں

بزدلی اور لوٹ مار اں کے شعائر میں سے ہے

خود ساخته جلا وطنی اں کے باایں ھاتھ کآ کھیل ھے

بے بس پاکستاں اور یہ لٹیرے لوگ
 

mohibbewatan

Senator (1k+ posts)
Ideological leader of both PPP and PMLN is back, he is back to collect his bhatta and 10% commission from major projects.

Zardari's aim is not to win any elections or anything, Sindh is enough to collect his fair share so he is going to convince his ideological corrupt supporters again that he is the ebst person in the world to rule Sindh.

At the end of the day, nothing proved against Zardari just like Nawaz so both are ALHAMDULILLAH ALHADULILLAH respected and honourable Pakistanis.
 

dingdong

Banned
Kiya Pakistan ki Army mai Sirff Punjabi mardd hain kiya pathan, Bilochi Sindhi aur Mahajir Khusray hain kiya woh Generals nahi bann saktay yaa Punjabi Mafia unn ko aagay aanay nahidaita kyonkeh woh gharait mandd hongay aur iss Mafia ke Mukk mukka aur Mulk dushmni mai shamil nahi hongay koi batta sakta hai hai ke iss iss waqt mojooda Generals ,Core Commanders DG ISi Dg Rangers COAS JCOS GHQ mai koi Ghair Punjabi General ??? yeh Punjabi Generals kaa aik Mafia bann chukka hai jo kisi ghair Punjabi ko aagay nahi aanay daitay aur corrupt Punjabi hukmrano ke saviors bann karr unko Professional ism ke naam parr bachatay hain yeh saaray chore aur corrupt logon ke sath millay huway hain koi rishta daar hai koi business partners koi beneficiary yeh corrupt Tola khood bhi corrupt hai aur Corruption ko bachanay inko iss wastay suit kart hai ke yeh uss corruption mai hissa daar hain Aw2am ko jaagna hoga aggar Pakistan Bachana hai to yeh Nexus torna hoga aur harr Corrupt General, Judge aur Leader ko Jaham raseed karna hoga yeh Pakistai kisi corrupt Punjabi Generals , kisi corrupt Judge aur kisi Corrupt leader ke baap ki jageer nahi Pakistan Pakistani awam kaa hai aur humm sabb mill karr iss nexus ko jaham raseed karain gay InshaAllah
 

dingdong

Banned
Yeh samajhna koi riockect Science Nahi ke KPK , Sind , Balochistan mai operation huwa Punjab mai kion nahi kiya inki trousers geeli ho jaati hain yaa kyonkeh yeh Punjab ki corruption mai shamil hain aur beneficiary hain iss wastay ?? laaanat harr corrupt aur iskay saviors aur usko janam dainay walon parr
 

karella

Chief Minister (5k+ posts)
ذرداری صاحب کس چکر میں پاکستان آ رہے ھیں ؟
اب یہاں کیا رکھا ہے؟؟
جو تھوڑا بہت ذرداری سے بچ گیا تھا
اُس پر اب میاں صاحب ہاتھ صاف کر رہے ہیں
 

khan afghan1

Minister (2k+ posts)
I think the writer is right to explain the situation in Pakistan.
He is telling us that the pakistani Generals and politicians are two sides of the same coins.
It is also true that Punjab always try to leadthe country but they are either incompetent or corrupt to take action against other corrupt General or politicians
 

jaanmark

Chief Minister (5k+ posts)
[FONT=PDMS_IslamicFont] [/FONT][FONT=PDMS_IslamicFont][/FONT][FONT=PDMS_IslamicFont]بھلا جو پہلے مردہ تھا پھر ہم نے اس کو زندہ کیا اور اس کے لیے روشنی کر دی جس کے ذریعے سے وہ لوگوں میں چلتا پھرتا ہے کہیں اس شخص جیسا ہو سکتا ہے جو اندھیرے میں پڑا ہوا ہو اور اس سے نکل ہی نہ سکے اسی طرح کافر جو عمل کر رہے ہیں وہ انہیں اچھے معلوم ہوتے ہیں (۱۲۲) [/FONT][FONT=PDMS_IslamicFont][/FONT][FONT=PDMS_IslamicFont]اور اسی طرح ہم نے ہر بستی میں بڑے بڑے مجرم پیدا کئے کہ ان میں مکاریاں کرتے رہیں اور جو مکاریاں یہ کرتے ہیں ان کا نقصان انہیں کو ہے اور (اس سے) بےخبر ہیں [/FONT]
 

Aslan

Chief Minister (5k+ posts)
Zardari and Nawaz are partners.Both are involved in massive corruption.They need each other.On the surface they will give the impression that they enemies but in reality the are partners.
 

rmunir

Minister (2k+ posts)
توں چور ہی صحیح قرضہ بڑھانے کیلئے آ
آ پھر سے ہمیں لوٹ کے لے جانے کیلئے آ
 

Syed Haider Imam

Chief Minister (5k+ posts)
ذرداری صاحب کس چکر میں پاکستان آ رہے ھیں ؟
اب یہاں کیا رکھا ہے؟؟
جو تھوڑا بہت ذرداری سے بچ گیا تھا
اُس پر اب میاں صاحب ہاتھ صاف کر رہے ہیں

آپکے معصومانہ سوال پر مجھے ایک پیراگراف کا اور اضافہ کرنا پڑا ہے ، اب آرٹیکل اور مظبوط ہو گیا ہے
زرداری صاحب اپنے دور اقتدار میں صوبوں کو پرو ریٹا بنیاد پر فنڈز کی منتقلی کو یقینی بنا گئے تھے ، تاکے انویسمٹنٹ میں ریٹرن کا سلسلہ مزید سالوں تک چلتا رہے

[FONT=&amp]زرداری صاحب نے اپنی دور حکومت میں ١٨ وین ترمیم پاس کرکے صوبوں کو مالی طور پر خودمختار کر دیا تھا . انھیں بخوبی اندازہ تھا کے وہ مرکز میں واپس نہیں آئین گے مگر بندر بانٹ کے لئے مرکز سے پونھچاے گئے وسائل انکے پاس رہیں گے . وہ مرکزی حکومت میں رہیں یا نہ رہیں ، صوبائی حصہ وہ لیتے رہیں گے . یہ دور اندیشی صرف سر زرداری کے ہاں ہی پائی جاتی ہے .

You forced me to dig further and give you some satisfactory answer. Please check this article.
If the Central Government has transferred 232 projects to the provinces and let's suppose that 70 of them went to Sindh, Imagine how much commission Zardari sahib could have make without living in the country. Wasn't awesome and genius of him ?

[/FONT]Unquote

Implementation commission identified a total of 232 projects under the ministries that were to be devolved. Of these, only 166 have been devolved to the provinces and decisions on others are pending.
Unquote

http://www.ipripak.org/18th-amendment-rhetoric-versus-reality/
 

rmunir

Minister (2k+ posts)
بالکل صحیح فرمایا آپ نے مگر جس طرح ہم جیسے کچھ کم عقل لوگ سمجھتے ہیں کہ اگر ادارے کا ہیڈ ایمان دار ہو تو ایفیکٹ نیچے تک ٹکل ڈاؤن کرتا ہے۔ اسی طرح اگر کرپشن کنگ اگر خود میدان میں آجائے تو پھر کیا ہوگا آپ خود سمجھدار ہیں۔
بھائی جان ، وہ سلسلہ ختم ہی کب ہوا تھا ؟
 

Khubaib Alam

Minister (2k+ posts)
Main ap sb ke comments screen shot le k mehfooz kr rha hn, taa k kal klaan ko agr PTI ki PPP se koe deal hue to in comments se apko aaena dikhaya ja ske
 

Syed Haider Imam

Chief Minister (5k+ posts)
Main ap sb ke comments screen shot le k mehfooz kr rha hn, taa k kal klaan ko agr PTI ki PPP se koe deal hue to in comments se apko aaena dikhaya ja ske
سیاست ممکنات کا کھیل ہے بہرحال

اگر پاکستان تحریک انصاف پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد میں گئی تو اسد عمر تحریک انصاف کا حصہ نہیں ہو گا . بھائی صاحب ، یہ اسد عمر صاحب کا کلپ بھی اس تھریڈ میں محفوظ کر رہا ہوں
اپ سکرین شاٹ کی بجاے ، یہ تھریڈ ہی محفوظ کر لیں

[video] [video]http://www.siasat.pk/forum/showthread.php?513651-Agar-PTI-ne-PPP-se-koi-electoral-alliance-kia-tu-us-PTI-ka-Asad-Umer-hisa-nahi-hoga-Asad-Umer[/video][/video]

[video]https://www.facebook.com/siasatco/videos/644502099087203/[/video]
 
Last edited:

Syed Haider Imam

Chief Minister (5k+ posts)
بالکل صحیح فرمایا آپ نے مگر جس طرح ہم جیسے کچھ کم عقل لوگ سمجھتے ہیں کہ اگر ادارے کا ہیڈ ایمان دار ہو تو ایفیکٹ نیچے تک ٹکل ڈاؤن کرتا ہے۔ اسی طرح اگر کرپشن کنگ اگر خود میدان میں آجائے تو پھر کیا ہوگا آپ خود سمجھدار ہیں۔


images

32.GIF
 

Back
Top