Musafir123
Senator (1k+ posts)

بھارت مسئلہ کشمیر حل کرے، ممنون حسین
مظفرآباد: صدر پاکستان ممنون حسین نے ہندوستان سے مقبوضہ کشمیر میں عوامی جذبات کو تسلیم کرنے اور وادی میں غیرقانونی قبضے کو ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔
قائداعظم محمد علی جناح کی پیدائش کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممنون حسین کا کہنا تھا کہ 'بھارتی قابض افواج کشمیریوں کو کچلنے کے لیے ہر سفاک کوشش کرچکی ہیں، اس قدر سفاک کہ جو پیلٹ گنز جنگلی جانوروں کے شکار کے لیے استعمال ہوتی ہیں انہیں معصوم نہتے کشمیریوں پر استعمال کیا گیا'۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ہونے والا اضافہ اور جبر دنیا بھر کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کے لیے کافی ہے۔
صدر ممنون حسین نے اس موقع پر بین الاقوامی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ آگے بڑھیں اور کشمیریوں کو ان کے حق خودارادیت دلانے میں مدد کریں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مسئلہ کشمیر کے حل کو مزید ملتوی کیا گیا تو اس کے نتیجے میں خطے کا امن شدید متاثر ہوسکتا ہے۔
Source link: http://www.dawnnews.tv/news/1052937/