صدر عار ف علوی کی 60 سال بعد بچپن کے دوست سے ملاقات

8arifalcifreiedndndn.jpg

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی 60 سال بعد بچپن کے دوست سے سعودی عرب میں ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ان دنوں اپنے اہلخانہ کے ہمراہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں، حج کی ادائیگی کے بعد صدر مملکت عارف علوی نجی ملاقاتیں بھی کررہے ہیں۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر عارف علوی نے بنگلہ دیشی صدر شہاب الدین اور وزیر سلمان رحمان سے ملاقات کی، صدر مملکت کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیشی سفیر سلمان رحمان میرے بچپن کے دوست ہیں ان سے میری 60 سال بعد ملاقات ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بنگلہ دیش کے صدر سے مکہ اور مدینہ میں مفید ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

صدر مملکت نے دورہ سعودی عرب کے موقع پر حج کی ادائیگی کے بعد مدینہ منورہ میں روضہ رسولﷺ پر حاضری دی اور مسجد نبوی ﷺ میں ریاض الجنہ کے مقام پر نوافل ادا کیے۔