پنجاب بھر میں صحت کارڈ کو صرف غریب عوام کے لیے مختص کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ محکمہ صحت نے سہولت کارڈ پر بچوں کی ڈلیوریز بند کرنے کی تجویز بھی بھجوا دی۔
نجی چینل کے مطابق نگران حکومت پنجاب نے صحت کارڈ پر دی جانے والی سہولیات میں بڑی تبدیلی کردی۔ صرف 65 ہزار سے کم آمدن والوں کو صحت کارڈ پر 100 فیصد سہولیات ملیں گی۔ نجی اسپتالوں میں دل کے علاج پر 33 فیصد ادائیگی مریض کو کرنا ہوگی۔
مجوزہ منصوبے کے تحت اب بچوں کی نارمل اور سی سیکشن ڈلیوری صحت کارڈ پر نہیں ہوگی۔ صحت کارڈ پر ڈلیوری کیسز سرکاری اسپتالوں میں منتقل کیے جائیں گے۔
محکمہ صحت پنجاب نے صحت کارڈ پالیسی میں ترامیم پر سفارشات نگراں حکومت کو پیش کردیں۔
محکمہ صحت کی تجاویز کے مطابق دل کے مریضوں کا پرائیوٹ اسپتال میں مکمل علاج صحت کارڈ پر نہیں ہوگا۔ پرائیوٹ اسپتالوں میں دل کے مریضوں کے علاج پر بھی 30 سے 40 فیصد ادائیگی مریض کو جیب سے کرنا ہوگی۔
یہ بھی کہا گیا کہ صحت کارڈ پر100 فيصد مفت علاج کی سہولت صرف کم آمدن والے افراد کو ہی ميسر ہوگی۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے اپنے دور میں پنجاب بھر میں کارڈ کی سہولت فراہم کی تھی اور سب اس سہولت سے مستفید ہو رہے تھے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sehahtcaa.jpg