صحافی محسن بیگ کے الزامات پر تحریک انصاف کے رہنماؤں کا ردعمل

pti%20leadrs%20mihsn.jpg

محسن بیگ کے حالیہ انٹرویو میں تحریک انصاف پر الزامات کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کا ردعمل سامنے آ گیا۔ معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ ان کے تمام الزامات جھوٹ ہیں اور انہوں نے اپنے قد اور اوقات سے بڑی باتیں کی ہیں۔

شہباز گل نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ہے وہ دن جس دن آپ روس پائپ لائن کا ٹھیکہ مانگنے تشریف لائے تھے۔ اسی دن وزیراعظم نے انکار کر دیا تھا اور آپ کو یہ بھی بتا دیا گیا تھا کہ آئندہ ایسا کام لے کر وزیراعظم کے پاس مت آئیں۔

https://twitter.com/x/status/1476966704764829697
شہباز گل نے محسن بیگ سے چند سوالات کیے اور کہا کہ انہوں نے کتنی بار وزیراعظم کی منت سماجت اور درخواست کی کہ اس منصوبے کی منظوری دے دی جائے؟
کیا آپ نے وزیراعظم کو کئی اور لوگوں سے سفارش بھی کروائی تھی؟

کیا یہ درست ہے کہ جب وزیراعظم نے آپکو اجازت نہیں دی تو آپ نے وزیراعظم کے خلاف ٹی وی پر بات شروع کر دی؟

https://twitter.com/x/status/1476961709487112196
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر اس دن وزیراعظم آپ کے کہنے پر دو ارب روپے کے اشتہارات آپ کے حوالے کر دیتے تو وزیراعظم بہت اچھے ہوتے اب برے ہوگئے ہیں؟

اگر وزیراعظم روس والہ ٹھیکہ دے دیتے تو بہت اچھے ہوتے اب برے ہوگئے ہیں؟

https://twitter.com/x/status/1476961712972582918
آپکو شرم آنی چاہیے اپنے قد اور اوقات سے بڑی باتیں کرنے پر آپکے تمام الزامات جھوٹ ہیں۔

وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ڈاکٹر ارسلان خالد نے کہا کہ یہ پرانا وتیره ہے محسن بیگ جیسے بلیک میلرز کا جو صحافت کی آڑ میں حکومت وقت سے مراعات لیتے اور ان کے گن گاتے۔ موجودہ دور میں یہ ممکن نہیں اور اسکا غصہ اب ہر تیسرے مہینے جھوٹ بول کر نکالا جاتا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1476964786164289539
یاد رہے کہ سلیم صافی آج کل اپنے یوٹیوب چینل پر ایک سیریز کر رہے ہیں۔ اس سیریز میں وہ ایسے افراد کے انٹرویو کرتے ہیں جو صحافت کے پیشے سے وابستہ ہیں اور 2018 انتخابات سے قبل اور اس کے بعد بھی کافی عرصے تک حکومت کے حامی تصور کیے جاتے تھے۔

تازہ ترین قسط میں انہوں نے محسن بیگ کا انٹرویو کیا ہے۔ محسن بیگ سینیئر صحافی ہیں، آن لائن نیوز ایجنسی کے مالک ہیں اور عمران خان کے قریبی لوگوں میں ہی نہیں، اسٹیبلشمنٹ کے بھی قریب سمجھے جاتے تھے۔ انہوں نے اپنے انٹرویو میں بہت سے الزامات لگائے ہیں۔

محسن بیگ نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کیلئے دو درجن سے زائد لوگ دوسری پارٹیوں سے توڑے گئے، میں نے تحریک انصاف کو ایک ارب روپیہ اکٹھا کر کے دیا، میں نے ہی عمران خان کے اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات ٹھیک کروائے۔ انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ عمران خان مالی کرپشن کرتے ہیں۔

محسن بیگ نے یہ بھی کہا کہ جہانگیر ترین نے عمران خان کو بلٹ پروف گاڑی تحفے میں دی۔ میر شکیل الرحمان اور حمید ہارون پر کیسز بنوانے کیلئے عمران خان نے خود کہا۔ انہوں نے ڈاکٹر ارسلان خالد سے متعلق کہا کہ وہ 25لاکھ کے بجٹ سے لوگوں کو سوشل میڈیا پر گالیاں دلواتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 2018 کے انتخابات میں آرٹی ایس کا پاسورڈ یاد کر کے اسے بند کر دیا گیا۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ 2014کے دھرنے میں ایجنسیاں ملوث تھیں۔

The Sane

Chief Minister (5k+ posts)

بیگ تے صافی، دوئیں چڑھو میرے ٹرک تے