شیر افضل مروت،سلمان اکرم راجہ کی ایک دوسرےکیخلاف بیان نہ دینےکی یقین دہانی

1737615178448.png


وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کے درمیان سیز فائر کرادیا۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق، سلمان اکرم راجا اور شیر افضل مروت کے درمیان اختلافات پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے دونوں رہنماؤں سے رابطہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے دونوں رہنماؤں کو تحمل سے کام لینے کی نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف بیانات سے پارٹی کو نقصان پہنچے گا۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کے خلاف بیانات سے صرف مخالفین کو فائدہ ہوگا، جس پر شیر افضل مروت نے وزیر اعلیٰ کو اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق، علی امین گنڈاپور کی مداخلت پر دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے خلاف مزید بیانات نہ دینے کی یقین دہانی کرائی۔

شیر افضل مروت نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ چند روز قبل علی امین گنڈاپور نے ان سے رابطہ کیا تھا اور سیز فائر کرنے کا کہا تھا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل شیر افضل مروت اور سلمان اکرم راجا نے میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف بیانات دیے تھے، جس پر پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی ہدایت پر پارٹی نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا تھا۔
 
Last edited by a moderator:

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

جتنے مرضی سیز فائر کرائیں یہ مروت اپنی حرکتوں سے باز نہیں آئے گا اور پھر یہی کچھ کرے گا . اسکے ساتھ کوئی مینٹل ایشو ہے . مکمل علاج کے بغیر یہ ٹھیک نہیں ہو گا
 

Back
Top