شیخ رشید کی رہائش گاہ'لال حویلی' کیخلاف آپریشن کی تیاریاں شروع

18sheikhrashehhedjhjgsgshg.jpg

حکومت نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی رہائش گاہ 'لال حویلی' کے خلاف آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں واقع شیخ رشید کی رہائش گاہ 'لال حویلی' کے خلاف کل صبح متروکہ وقف املاک کی جانب سے آپریشن شروع کیا جائے گا، اس حوالے سے تمام متعلقہ اداروں و محکموں کو تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے اتحادی شیخ رشید کی رہائش گاہ کے خلاف آپریشن کے اعلان پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے حکومت کی انتقامی کارروائی قرار دیا ہے۔


عمران خان نے پارٹی کی کور کمیٹی میٹنگ میں اس حوالے سے بات کرتے ہوئے اسد عمر کو اس معاملے پر آواز اٹھانے کی ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔

سابق وفاقی وزیرا ور پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے اس حوالے سے ٹویٹر پر ایک بیان جاری کیا اور کہا کہ شیخ رشید پر دباؤ ڈالنے کے لئے حکومتی مشینری سے ان کے گھر پر حملہ کر کے توڑ پھوڑ کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1619700172698812416
اسد عمر نے مزید کہا کہ تحریک انصاف اس غیر قانونی دہشت گردی کی بھرپور مذمت کرتی ہے اور شیخ رشید کے ساتھ کھڑی ہے
 

rahail

Senator (1k+ posts)
Gaya Sheikho.. Is ki poori zindagi mein jo chand barhi mushikalat hain un mein sey yeh SAB SE BARHI hai.. LAL haweli se baydakhli. Wah!