شیخ رشید نے لال حویلی خالی کرنے کا حکم عدالت میں چیلنج کردیا

raseed-hawali-lala-courttt.jpg


سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نےلال حویلی خالی کرنے کا حکم مقامی عدالت میں چیلنج کردیا۔

شیخ رشید کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ لال حویلی سابق وفاقی وزیرکی ملکیت ہے اس کے خلاف سیاسی انتقامی کارروائی کی گئی

شیخ رشید نے درخواست میں کہا ہے کہ مقدمے کی تاریخ 24 اکتوبر مقرر ہے اس کے باوجود غیر قانونی نوٹس بھیجا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق درخواست دائر کرنے کے لیے شیخ رشید کے بھتیجے راشد شفیق بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

ایڈیشنل سیشن جج خورشیدعالم نے شیخ رشید کی درخواست پر ڈائریکٹر متروکہ وقف املاک کو نوٹس جاری کر دیا۔عدالت نے حکام کو کل مکمل ریکارڈ کے ساتھ طلب کرتے ہوئے کوئی بھی غیر قانونی اقدام نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

دوسری جانب اپنے ایک جاری کردہ بیان میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ 16وزارتوں کی تحقیق اور تفتیش میں تمام اداروں کو میرے خلاف کچھ نہیں ملا، اب 3 مرلہ کی لال حویلی نکال دی ہے،لال حویلی کوئی نائن زیرو نہیں۔

انہوں نے کہا کہ نااہل حکمران اپنے لیے رسوائی اور ہمیں پذیرائی دے رہے ہیں، لال حویلی تاریخ ہے جسےکوئی ختم نہیں کرسکتا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ضمنی انتخاب میں عمران خان کا 8 میں سے 6 نشستیں جیتناعالمی ریکارڈ ہے۔