پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کے وکیل شیر افضل خان مروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کو ہائی کورٹ کے احکاما ت کے برخلاف سب سے بدترین ڈیتھ سیل میں منتقل کردیا ہے جہاں ممتاز قادری کو پھانسی سے قبل رکھا گیا تھا۔
مائیکربلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر شیر افضل خان مروت نے کہا کہ آج شہریار آفریدی سے جیل میں ملاقات ہوئی، مجھے حیران کن طور پر معلوم ہوا کہ شہریار کو ڈیتھ سیل سے نکال کر ایک عام بیرک میں منتقل کرنے کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کے برعکس، جیل حکام نے ڈی سی اسلام آباد کی ہدایت پر شہریارآفریدی کو انتہائی بدنام ڈیتھ سیل میں منتقل کر دیا، شہریار آفریدی اس وقت قید تنہائی میں رکھے گئے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1669006071401447424
انہوں نے مزید کہا کہ شہریار آفریدی جس سیل میں ہیں وہاں نا باتھ روم کی سہولت ہے اور نا ہی ان کے پاس تکیہ، کشن یا کوئی میٹرس دیا گیا، شہریار کو ڈیتھ سیل میں رکھنے سے پہلے جیل حکام نے ایڈز اور ٹی بی سےمتاثرہ مریضوں کو اس سیل میں رکھا، اپنے بڑے بھائی کے انتقال پر غمزدہ شہریار آفریدی نے تدفین سے قبل کم از کم ایک بار میت کو دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا مگر یہ بھی نہیں ہوسکا۔
شہریار آفریدی کےوکیل نے کہا کہ آج میں نے انہیں بہت تناؤ اور اپنی جوان بیٹیوں اور شریک حیات کی حفاظت کے بارے میں گہری تشویش میں پایا، انہوں نے مجھ سے کہا کہ کاش میں انہیں پاکستان سے کسی اور جگہ منتقل کر سکتے۔
وہ جسمانی طور پر کمزور اور نظر آرہے تھے، ان کی رنگت زرد پڑچکی تھی ان کا بایاں بازو اب بھی فالج سے گزر رہا ہے، اور ان کا بلڈ پریشر غیر معمولی طور پر بڑھتا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہریار آفریدی اب بھی لڑ رہے ہیں،، لیکن میں نے ان کی آنکھوں میں اپنے خاندان کی حفاظت کے لیے درد اور بے بسی دیکھی۔ان کے بچے اور بیوی پہلے ہی نامعلوم مقام پر منتقل ہو چکے ہیں اور بچے کی تعلیم بند کر دی گئی ہے۔ وہ اپنے آپ سے لڑ رہےہیں اور کہہ رے ہیں میں کمزور ہوں مگر میں آفریدی نام کو کبھی نیچے نہیں آنے دیں گے چاہے کچھ بھی ہو۔
شہریار آفریدی کے وکیل نے کہا کہ میں نے اسے مضبوطی سے گلے لگایا، اس کی پیشانی کو بوسہ دیا اور اسے جلد از جلد اس کے گھر والوں کے ساتھ شکار کرنے کا وعدہ کرکے رخصت کردیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/13shehyarafridididi.jpg