لاہور : وزیرداخلہ عطا تارڑ نے کہا ہےکہ شہباز گل کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔
شہباز گل نے کہا ہے کہ وکلا نے جو مشورہ دیا وہی لائحہ عمل اپناؤں گا ، انہوں نے کہا کہ مجھے تین سے چار گھنٹےالجھائے رکھا گیا ۔
شہباز گل کے مسلح اہلکاروں کے ساتھ حلقہ پی پی 272 کے دورے کے دوران پولیس نے شہباز گل کو جننگ فیکٹری سے باہر جانے سے روک دیا اور فیکٹری کے دروازے بند کر دیے ۔
واضح رہے میڈیا رپورٹس کے مطابق شہباز گل چند افراد کے ساتھ انتخابی حلقہ پی پی 272 پہنچے جہاں وہ پی ٹی آئی کے امیدوار کی جننگ فیکٹری میں پہنچے ، شہباز گل کے ہمراہ مسلح افراد کی موجودگی پر پولیس بھاری تعداد میں پہنچی ،
ایف سی سے مشابہہ یونیفارم میں ملبوس مسلح اہلکاروں کو پولیس کی جانب سے پہلے واپس بھیجنے کا کہا گیا مگر بعد ازاں انکشاف ہوا کہ ایف سی سے مشابہہ یونیفارم میں موجود اہلکار نجی کمپنی کے ہیں ،
جس کے بعد پولیس نے شہباز گل کو فیکٹری سے باہر آنے سے روک دیا اور فیکٹری کے دوازے بند کر دیے ۔
Source
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/R7YXx3D/gill-a.jpg
Last edited: