شہباز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے پر مختلف اداکاروں کا ردعمل

2shahbazpmshowbizreaction.jpg

عمران خان کی وزارت عظمیٰ برطرفی کے بعد زیادہ تر شوبز شخصیات ناراض نظر آرہی ہیں۔ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد شہباز شریف کے وزیراعظم بننے پر شوبز کے کچھ فنکارخوش ہیں تو چند ناراض بھی ہیں۔

عمران خان کے وزارت عظمیٰ سے ہٹنے کے بعد فنکار ایک طرف ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں تو کچھ شہبازشریف کے بھی حق میں سامنے آ رہے ہیں اور شہبازشریف کو وزارت عظمیٰ ملنے پر انہیں مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔

شہبازشریف کے پاکستان کے 23ویں وزیراعظم بننے پر شوبز شخصیات مختلف انداز میں تبصرے کرتی نظر آرہی ہیں۔ اداکارہ ارمینا خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا "آپ میرے وزیراعظم نہیں ہیں"، یہ بات یاد رکھیے گا۔

https://twitter.com/x/status/1513501533358407683
دوسری جانب اداکارہ حنا خواجہ بیات نے انسٹاگرام پر شہباز شریف کی تصویر کے ساتھ لکھا "عدالت سے ضمانت پر ملزم کو سرکاری نوکری نہیں مل سکتی لیکن وہ وزیراعظم بن سکتا ہے"۔



دوسری جانب اداکار فہد مصطفیٰ نے شہباز شریف کو پاکستان کا وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ اس ملک کی بہترین خدمت کریں گے۔ ٹوئٹ کے آخر میں فہد مصطفیٰ نے پاکستان زندہ باد بھی لکھا۔

https://twitter.com/x/status/1513581687187415044
ادھر اداکارہ ریشم بھی شہباز شریف کے وزیراعظم بننے پر بہت خوش نظر آئیں۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام میں "شہباز شریف زندہ باد" کا نعرہ لگایا تھا۔