شہباز شریف کو لگتا ہے وہ ڈوب رہے ہیں تو سارا ملک ڈوب رہا ہے،فواد چودھری

1fawadshahbaz.jpg

وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو لگتا ہے وہ ڈوب رہے ہیں تو سارا پاکستان ہی ڈوب رہا ہے، شہباز شریف کے پاس اب دو ہی آپشن ہیں یا تو لندن چلے جائیں نہیں تو جیل۔

لاہور میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت تو چاہتی ہے عدالت نواز شریف کو واپس لانے کے اقدامات کرے، ہماری درخواست یہ ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر نواز شریف کے کیس کی سماعت ہو۔

فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان وزیراعظم نہ ہوتے تو ملک دیوالیہ ہو جاتا۔ تحریک انصاف کی حکومت نے ان 3 سال میں 32 ارب ڈالر کا قرضہ واپس کیا ہے۔


پیپلز پارٹی کی پنجاب میں سیاست سے متعلق صحافی کے سوال پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو لاہور آنا چاہتے ہیں تو آئیں، 10 مرلے کے گھر میں ان کا جلسہ ہو جائے گا۔

ایک صحافی نے دیگر سیاسی جماعتوں سے متعلق سوال کیا تو فواد چودھری نے کہا کہ سیاست کرنے کا حق سب جماعتوں کو ہے، ہم تو چاہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن قومی سیاست کریں، اپوزیشن والے بھاگے ہوئے ہیں دونوں جماعتین میدان میں آئیں گی تو ہم ان سے بات کریں گے۔