شہباز شریف کا 417 ارب ملنےکا دعویٰ ایک بکواس ہے،تیمورخان جھگڑا

jhagiss.jpg

خیبر پختونخوا کے سابق وزیر خزانہ تیمور خان جھگڑا نےکہا ہے کہ شہباز شریف کی جانب سے کابینہ میں 417 ارب روپے خیبر پختونخوا کو سیکیورٹی کی مد میں دینے کا دعویٰ ایک جھوٹ اور مس لیڈنگ بیان ہے۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور خیبر پختونخوا کے سابق وزیر خزانہ تیمور خان جھگڑا نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ شکر ہے کہ آج شہباز شریف صاحب کو ایک بار پھر خیبر پختونخوا یادآگیا کیونکہ اکثر وہ کے پی کے کو بھول جاتےہیں، وعدہ کیا سستا آٹا دیں گے کپڑے بیچ دیں گے ، بھول گئے، سیلاب کے بعد اعلان کیا 10 ارب روپے دیں گے، ایک روپیہ دینا بھی بھول گئے، فاٹا کو تو شہباز شریف پہلے دن سےہی بھولے ہوئے تھے۔

رہنما پی ٹی آئی نےکہا کہ شہباز شریف نے کابینہ کے اجلاس میں الزام لگایا کہ خیبر پختونخوا کو سیکیورٹی کی مد میں 471 ارب روپے دیئے گئے یہ پیسے کہیں غائب ہوگئے کیونکہ ان کے نتائج کہیں نظر نہیں آرہے، وزیراعظم کا یہ بیان سراسر جھوٹ اور مس لیڈنگ ہے۔

سابق صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ رقم این ایف سی کا ایک فیصد شیئر ہے جو خیبر پختونخوا کو ساتویں این ایف سی ایوارڈ میں ملا تھا، یہ رقم سیکیورٹی کی مد میں نہیں ملا تھا بلکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا کو ہونے والے نقصانات کے ازالے کیلئے ملا تھا، اس این ایف سے میٹنگ کے منٹس میں یہ بھی لکھا ہوا ہے کہ کے پی کے کا نقصان اس سے کہیں زیادہ ہے۔

تیمور خان جھگڑا نے وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آپ نے ہمارا این ایف سی کے شیئر میں سے پیسہ کھانا شروع کردیا، 230 ارب روپے ایک چھوٹے صوبے کیلئے بڑی رقم ہوتی ہے پھر بھی ہم نے گزارا کیا، اور اس کے باوجود ہم پر غداری کے مقدمے درج کیے جاتے ہیں، کیا آپ کو خیبر پختونخوا صرف تب ہی یاد آتا ہے جب سیاست کرنی ہوتی ہے، آپ تو لاشوں پر سیاست کرتے ہیں۔