Meme
Minister (2k+ posts)
وزیراعظم شہباز شریف کی مریم نوا ز کے داماد سے متعلق گفتگو کی مبینہ آڈیو ٹیپ سامنے آگئی ہے جس میں ایک شخص سے گفتگو میں مبینہ طور پر شہباز شریف کو بتایا جارہا ہےکہ مریم نواز اپنے داماد کیلئے بھارت سے پاور پلانٹ درآمد کرنے کا کہہ رہی ہیں۔
علاوہ ازیں مریم نواز اور وزیراعظم شہبازشریف کے درمیان بھی گفتگو ہوئی جبکہ وزیرِ اعظم ہاؤس میں ہونے والے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور وفاقی وزراء کے اجلاس کی آڈیو لیک ہو گئی۔آڈیو میں مبینہ طور پر ن لیگی رہنما اور وفاقی وزراء پی ٹی آئی اراکینِ اسمبلی کے استعفوں پر بات کر رہے ہیں۔
معروف صحافی کامران خان نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف صاحب گیم آن ہے معاملات لاؤڈ اینڈ کلئیر ہیں ۔
https://twitter.com/x/status/1573718139669516295
انہوں نے مزید کہا کہ آپ اور آپکے کچھ ساتھی ضرور سمجھ رہے تھے مگر یہ کھیل یکطرفہ کبھی نہ تھا یہ آڈیو لیک کافی نہیں بہت کچھ سامنے آئے گا ۔
کامران خان کا مزید کہنا تھا کہ صرف آپ تنہا لاڈلے نہ تھے نہ ہیں مریم بی بی بڑے میاں صاحب تو کبھی لاڈلے نہ تھے نہ ہیں
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/jj6EJv9.jpg
Last edited by a moderator: