وزیراعلی پنجاب نے پارٹی کا بیڑہ غرق کردیا، وہ زمانہ گیا جب کھمبوں کو ڈکٹ ملتے تھے تو وہ جیت جاتے تھے،چوہدری شیرعلی. فوٹو:فائل
فیصل آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری شیر علی نے پارٹی قیادت کو متنبہ کیا ہے کہ اگر پارٹی معاملات پر نظرثانی نہ کی تو وہ اور ان کے بیٹے عابد شیر علی استعفیٰ دے دیں گے۔فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری شیرعلی کاکہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے لئے غلط لوگوں کو اختیارات دے کر وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے پارٹی کا بیڑہ غرق کردیا، وہ زمانہ گیا جب کھمبوں کو ڈکٹ ملتے تھے تو وہ جیت جاتے تھے، اربوں کھربوں روپے کے لاہور میں کام کرائے گئے لیکن وہاں وزیراعظم نواز شریف کے سالے کا بیٹا الیکشن ہار گیا اور این اے 122 میں اسپیکر ایاز صادق کا 2200 ووٹوں سے جیتنا وزیراعلی کے لئے شرمناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی شہباز شریف مسلم لیگ کو اگے لے جا رہے ہیں یا پیچھے، یہ نہ سمجھیں کہ یہ لاہور میں ہوا ہے یہی صورتحال ملک بھر میں ہے اور خاص طور پر فیصل آباد میں بھی یہی صورتحال ہے،اگر صورتحال پر نظرثانی نہ کی گئی تو فیصل آباد میں صرف قانون شکن وزیرقانون ہی صرف مسلم لیگ (ن) کے ساتھ رہ جائے گا۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ قانون شکن شخص کو وزیرقانون بنادیا گیا جس نے فیصل آباد کے 20 گھروں کو اجاڑ دیا، رانا ثنااللہ سے ذلیل نہ کرائیں اگر استعفی چاہیئے تو عابد شیر علی استعفیٰ دینے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی نے اگر شیخ اعجاز اور الیاس انصاری جیسے ایم پی ایز سے پارٹی چلانی ہے تو ہم استعفیٰ دینے کو تیار ہیں، کیا وزیراعلی کو 30 سال پیپلزپارٹی اور 10 سال مسلم لیگ (ق) میں رہنے والے الیاس انصاری کے علاوہ اور کوئی لیگی کارکن نہیں ملا جسے ٹکٹ دیا جاتا اور آج انہیں طاقت دے دی گئی ہے کہ وہ جسے چاہے بلدیاتی الیکشن کے ٹکٹ دیں اور شہباز شریف نے بلدیاتی ٹکٹیں دینے کا اختیار نااہل لوگوں کو دے کر زیادتی کی ہے۔
Good I hate Showbaz Sharif...pata nahin yeh banda kab tak qaum par musallat rahey ga...mujhey sakh na passand hai pata nahin Nawaz sharif ney usko keon ab tak Chief minister rakha hoa hai...yeh party do hisson mein taqseem honey wali hai...Chaudhry nisar ahsan iqbal shahbaz sharif rana sanauallah ka group lagta hai alag ho jai ga...yeh sab aik hee group key hain
Re: Serious Allegations by Abid Sher Alis Father on PMLNs Leadership
Hahahaha faislabad me local bodies lgta hai ziada Independents or PTI jeet jaye gi or Noon k hath me thenga. @SaadSaadi Party position kya hai wahan suna hai faislabadi bhi pathano ki tarah hain baar baar nahi aazmaatay kisi ko?
Re: Serious Allegations by Abid Sher Alis Father on PMLNs Leadership
Agar Ch.Sher Ali is badmash haramkhor, characterless Qatil Rana Sanaullah ko barbad ker dey to kam az kam mein is kay Bandar betay ki tamam ghalitiyaan bhula doon ga...COME ON CH.SHER ALI..
Where is Muqadas Phatwari jo KPK k local bodies pr shoor macha rhy thy k itny log maar gye...Yahan tu last one month sy hi qatal o garat laraain shuroo ho gien Punjab main or kitnay log b maar gye........
یہ جو اچانک سے نونیوں نے ایک دوسرے پر حملا کرنا شروع کر دیا ہے کہیں یہ پی پی پی کی طرح ٹوپی ڈرامہ تو نہیں جو انہوں نے بھی کچھ عرصہ پہلے شروع کیا تھا۔ کہیں عوام کو بیوقوف بنانے کے لیے ہوای فایرنگ نا کر رہے ہوں۔
بات تو انکل صحیح کر رہے ہیں مگر انکے بیٹے نی استعفی دے دیا تو کوئی اسے گاے نہلانے کا کام بھی نہیں دے گا. کچھ تو اپنے نکممے بیٹے کے مستقبل کا خیال کرو. میاں صاحب کے پیروں میں ہی اسکی جنّت ہے
I am afraid that TALBAN may attack one of the Group ( Sana Ullas and Abid Sher Ali) soon.
Both will blame each other .
In my prediction If they have to chose one of them to ATTACK , they Would ATTACK , Sher Ali group first .