شہباز شریف اور آصف زرداری کے مابین آئینی وقانونی حکمت عملی بنانے کا فیصلہ

shehbaz-and-zardai-punjab-el-ppt.jpg


وزیراعظم شہبازشریف اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے پنجاب میں آئین کے مطابق چلنے پر اتفاق کیا ہے۔ پنجاب کی صورتحال پر وفاقی حکومت میں شدید تشویش پائی جاتی ہے، اور اس حوالے سے وزیراعظم شہبازشریف خود متحرک ہوگئے ہیں۔

وزیر اعظم شہبازشریف نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، جس میں دونوں رہنماؤں نے پنجاب کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

حکومتی بڑوں نے پنجاب میں آئین کے مطابق چلنے پر اتفاق کیا ہے اور آئینی اور قانونی مشاورت کے تحت حکمت عملی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے پارٹی قائد نواز شریف سے بھی رابطہ کیا، جب کہ پنجاب کے سیاسی معاملات پر چوہدری شجاعت کو بھی اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ پنجاب میں اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر ن لیگ کو شکست کے بعد نوازشریف نے شہبازشریف کو آصف زرداری کے مشورے سے چلنے کی ہدایت دی تھی۔
 

!n5aNiTy

Minister (2k+ posts)
Saab ke aik sath hee phar dee hee.
Wo zinda lash chuder shujaat ne kia bola tha 2 din pehlee? Assembly bilkul nahee toottee gee 🤣😂