Yasir Kiani
MPA (400+ posts)
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے آج ماڈل ٹاؤن میں امام کعبہ الشیخ صالح محمد بن طالب نے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اموراورپاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے امام کعبہ الشیخ صالح محمد بن طالب اوران کے وفد کے اراکین سے عربی زبان میں گفتگو کی۔وزیراعلیٰ نے پاکستان اورلاہور آمد پرا مام کعبہ الشیخ صالح محمد بن طالب کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہا اور کہا کہ آپ کی پاکستان آمد باعث خیروبرکت ہے۔میں آپ اور آپ کے وفد کے اراکین کو پاکستان کے تاریخی ،ثقافتی شہر لاہورآمد پر خوش آمدید کہتا ہوں ۔پاکستان اور سعودی عرب میں تعلقات تاریخی نوعیت کے ہیں جو اسلامی بھائی چارے اوراخوت کی لڑی میں پروئے ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان اورسعودی عرب کے مفادات مشترکہ ہیں اوریہ مفادات امن کے فروغ کے عکاس ہیں اورامن ہی ہمارا مشترکہ اثاثہ ہے




Source
Last edited by a moderator: