UniFaithDici
Senator (1k+ posts)

شکریہ عمران خان
پاکستان بنے کوئی سات دھائیاں ہونے کو ہیں مگر آج تک پاکستانی قوم نے ایسا قائد نہ دیکھا جس نے پاکستانی کھوکھلے سسٹم کو اس طرح کھول کر عوام کے سامنے رکھ دیا کہ بچہ بچہ جان گیا مرض کہاں کہاں موجود ہے
ایک سال سے زائد پہلے پارلیمنٹ میں کوشش کی، پھر باہر آکر حکمرانوں کو توجہہ دلائی اور بالاخر ایک عدالتی کمیشن بنایا گیا۔
صرف اس قدم کو اٹھانے سے ہی واضح ہوگیا کہ الیکشن کمیشن جیسا ادارہ جو صاف اور شفاف الیکشن کرانے کا ذمہ دار ہے، اس ادارے میں کتنی خامیاں ہیں اور عوام کی توقعات کو اس ادارے نے کس طرح پامال کیا
نابالغ لوگ میڈیا میں آکر عمران خان پر تنقید میں مصروف ہیں مگر یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے آج تک پاکستانی وسائل کا غلط استعمال کیا
پاکستانی عوام عمران خان کی تہہ دل سے مشکور ہے۔ ہزاروں سالوں میں ایسا ایک قائد پیدا ہوتا ہے اور خوش نصیب ہے وہ ماں جس نے عمران خان جیسے بیٹے کو جنم دیا۔
پاکستان سے مخلص عوام آپ سے محبت کرتی ہے۔

Last edited by a moderator: