Haris Abbasi
Minister (2k+ posts)
آج سے چھے دن قبل سیاست ڈاٹ پی کے پر مجھے میری اپنی ویب پروموٹ کرنے پر تاحیات بین لگا دیا گیا ۔میں کوئی متنازہ بات یہاں نہیں کروں گا ۔ اور نا ہی بین کے بعد اٹھنے والی طویل بحث پر کوئی بات کروں گا ۔بس اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ اگر مجھے معلوم ہوتا کہ ویب سائٹ پروموٹ کرنا سیاست ڈاٹ پی کے کے رولز کی خلاف ورزی ہے تو میں کسی صورت ویب پروموٹ نا کرتا کیونکہ میں اپنے انکل ،سیاست پی کے کے دوستوں اور موڈز کو امتحان میں نہیں ڈالنا چاہتا ۔جو کہ ایک ہفتہ اضطراب کا شکار رہے جس پر میں معزرت کرتا ہوں ۔دوسری بات میں کسی صورت سیاست ڈاٹ پی کے چھوڑنا پسند نہیں کروں گا کیونکہ یہاں ایسے دوست ہیں جن کو چھوڑا نہیں جاسکتا ۔
اس ہفتے نے میرے اس یقین کو اور مظبوط کیا ۔میں دن میں تھوڑا بہت وقت یہاں دوستوں کے ساتھ گزرنا اپنے معمول کا حصہ سمجھتا ہوں ۔جن لوگوں نے مجھے دو چار لفظ لکھنا سکھائے ان کو چھوڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔آپ دوستوں کی یادیں بین کے بعد میری آنکھوں میں آنسو بھی لیکر آئیں۔۔ ۔تیسری بات کہ یہ ویب میں نے نہیں خریدی بلکہ یہ تحریک انصاف کور کمیٹی کی ممبر اور پانامہ کیس کی چار رکنی لیگل ٹیم کا حصہ ملیکا بخاری نے خریدی ہے ۔انہوں نے مجھے ویب سائٹ رائیٹر ،ڈیزائنر اور فیس بک پیج مینیجر کے طور پر رکھا ہے ۔یہ میری اپنی ویب نہیں بلکہ چار رکنی ٹیم بشمول ملیکا اور میں اس ویب پر کام کرتے ہیں ۔البتہ مجھے بقیہ دو ممبرز کو اچھا مواد بنانے اور اچھی خبریں چننے کا طریقہ کار سکھانے کی بھی ذمہ داری دی گئی ہے ۔چوتھی بات میں یہ کوئی پروپر نوکری نہیں کر رہا اور نا ہی یہ میری فل ٹائم جاب ہے ۔میں نے جون سے یونیورسٹی بھی جوائن کرنی ہے اسی لئے پڑھائی میری پہلی ترجیح ہے ۔
خیر اب آخری بات پر آتا ہوں کسی نے ٹھیک کہا تھا کہ برے وقت میں اچھے اور برے دوست سامنے آجاتے ہیں اور اس بات کو ان چھے دنوں خوب محسوس کیا ۔میں ان تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے لئے آواز اٹھائی حالانکہ میں اتنی عزت کا حقدار نہیں تھا ۔جیسا کہ میں نے پہلے کہا تھا کہ اس فورم کو چھوڑا نہیں جاسکتا کیونکہ یہاں سب سے دل کا رشتہ ہے ۔یہاں ہم ایک دوسرے کو دیکھتے نہیں بلکہ ایک دوسرے سے گفتگو کرتے ہیں جبکہ حقیقی زندگی میں ہم اپنے کسی دوست کو روزانہ دیکھتے ہیں مگر ہم اس سے اتنی گفتگو نہیں کرتے اور میرے نزدیک دو بندوں کے درمیاں رشتے کو احسن انداز میں گفتگو مظبوط کرتی ہے ۔یہی وجہ ہے کہ یہاں بہت سے دوست میرے اتنے دل کے قریب ہیں جتنے حقیقی زندگی کےدوست نہیں ۔۔آخر میں میں ایک بار پھر آپ تمام دوستوں کا انتہائی شکر گزار ہوں کہ آپ نے میرا مشکل وقت میں ساتھ دیا خصوصا زین عترات ،راز ،عینی, جانی ،سوہراب ،سام خان ، اور پی ٹی آئی سائنٹسٹ کا ۔ عدیل بھائی اور تمام موڈز کا شکریہ کہ آپ نے مجھے پہلی بار مگر سنگین غلطی کرنے پر معاف کیا شکریہ

:jazak: :thank:
Last edited: