شوہر کی قاتل بیوی نکلی،خاتون ٹک ٹاکر گرفتار

mdr-plx-tk.jpg


فیصل آباد پولیس نے اندھے قتل کا معمہ حل کردیا، شوہر کا قتل کسی اور نہیں نے بلکہ بیوی نے کیا،پولیس نے خاتون ٹک ٹاکر کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق بیوی نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر رکی زندگی کا خاتمہ کیا اور پھر واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔

ایک ماہ قبل تھانہ اگوکی کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے ڈکیتی کے دوران خلیل احمد نامی شخص کو فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا،جس کا مقدمہ مقتول کے بھائی جلیل احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

پولیس نے واقعے کے بعد تحقیقات شروع کیں، ڈی پی اوسیالکوٹ سید ذیشان رضا نے دوران ڈکیتی قتل کے اندوہناک واقعہ میں ملوث ملزمان کو ٹریس کرنے کے لیے ایس پی انویسٹی گیشن ناصر محمود باجوہ کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی۔

مقتول کی بیوی میمونہ ارم شہزادی کے ٹک ٹاک پارٹنر رضوان عرف زین سے تعلقات تھے، رضوان سے شادی کیلیے بیوی نے آشنا کے ساتھ مل کر قتل کی منصوبہ بندی کی تھی اور پھر قتل کو ڈکیتی کا رنگ دے دیا۔

پولیس کو شک ہوا اور پھر تفتیش شروع کی،پولیس نے ملزمہ میمونہ ارم شہزادی کو گرفتار کرلیا جب کہ فائرنگ کرنے والے ملزم رضوان اور ایک نامعلوم کو گرفتار کرنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں، جنہیں جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔