شمالی وزیرستان: نامعلوم شرپسندوں نے کسٹم انسپکٹر کو ڈرائیور سمیت اغوا کرلیا

cusmah1i1h2.jpg


شمالی وزیرستان میں نامعلوم شرپسندوں نے کسٹم انسپکٹر کو ڈرائیور سمیت اغوا کرلیا ہے، سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں جہاں ایک طرف سییکیورٹی فورسز کی کاروائیاں جاری ہیں وہیں شرپسندوں کی سرگرمیاں بھی کم ہونے کا نام نہیں لے رہیں، سخت سیکیورٹی اقدامات کے باوجود شرپسندوں کی سرگرمیاں جاری ہیں۔

ایک حالیہ واقعے میں، نامعلوم افراد نے کسٹم کے محکمے کے انسپکٹر طفیل اور ان کے ڈرائیور کو شمالی وزیرستان کے علاقے کھجوری چیک پوسٹ کے قریب سے اغوا کر لیا اور مغویوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

پشاور سے تعلق رکھنے والے صحافی فہیم خان کے مطابق کسٹمز انفورسمنٹ انسپکٹر طفیل کو اغوا کرلیا گیاانکا ڈرائیور گھر پہنچ گیا گاڑی بھی مل گئی لیکن طفیل کے بارے میں مکمل خاموشی ہے
https://twitter.com/x/status/1841693341974421694
سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر دونوں مغویوں کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور مختلف علاقوں میں کامبنگ کا عمل بھی شروع کردیا ہے۔