شریف خاندان،لیگی رہنماؤں کے کیسز پر کام کرنے والےاہم نیب افسران کا تبادلہ

8nablahoretabdly.jpg

حکمران جماعت کے سینئر قائدین کے خلاف اہم کیسز پر کام کرنے والے نیب افسران کا تبادلہ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ، مریم نواز، خواجہ آصف اور علیم خان جیسے سینئر ن لیگی رہنماؤں کے خلاف جن نیب کے افسران نے تحقیقات کی تھیں ان کا تبادلہ کردیا گیا ہے۔

صحافی و اینکر پرسن امیر عباس نے نیب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کی نقل شیئر کی اور کہا کہ حکومت نواز قائم مقام نیب چیئرمین نے سپریم کورٹ کے احکامات کی دھجیاں اڑاتے ہوئے نیب لاہور کے اہم افسران کا تبادلہ کردیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ افسران اہم ترین شخصیات کے خلاف کیسز پر کام کررہے تھے، اب تو قانون جوتے کی نوک بن چکا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1547202078082080768
نجی ٹی وی چینل کے انویسٹی جرنلسٹ محمد حسن رضا نے بھی اس نوٹیفکیشن کی نقل شیئر کی اور کہا کہ ٹی ٹی کیس سمیت اہم شخصیات کے خلاف کیسز بنانے والےنیب لاہور کے افسران کے تبادلےکردیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز، حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے والے ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب کا تبادلہ سکھر کردیا گیا ہے، ندیم احمد شیخ کو لاہور سے نیب ہیڈ کوارٹر ٹرانسفر کردیا گیا ہے،جبکہ خاور الیاس کو نیب بلوچستان میں تعینات کردیا گیا ہے، اگلے مرحلے میں تمام کیسز ختم ہوں گے۔

https://twitter.com/x/status/1547199990392836097
جیو نیوز سے منسلک صحافی اعزاز سید نے کہا کہ نیب میں تازہ تبادلوں کے دوران لاہور سے ان افسران کو بھی تبدیل کردیا گیا ہے جو وزیراعظم شہبازشریف اور ان کے بچوں کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کررہے تھے۔

https://twitter.com/x/status/1547219051952214016
جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق نیب کے 13 ڈائریکٹر تبدیل کیے گئے جن میں سے 4 کا تعلق لاہور سے ہے، شہباز شریف کی گرفتاری میں کلیدی کردار ادا کرنے والے، فواد حسن فواد اور احد چیمہ کے خلاف تحقیقات کرنے والے افسران بھی تبادلہ ہونے والے افسران میں شامل ہیں۔
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
چور چوری سے جائے، نون لیگ ہیرا پھیری سے نا جائے
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
اسکا مطلب ہے سپریم کورٹ کے احکامات ایک ٹوپی ڈرامہ تھا بس ؟ کہاں ہیں سپریم کورٹ کے احکامات ؟
 

Back
Top