شرمناک سانحات اور یہ عدالتیں

Believer12

Chief Minister (5k+ posts)
قصور میں ایسا دلسوز واقعہ ہوا کہ تمام کی تمام قوم ھل کر رہ گئی دنیا بھر میں رسوائی علیحدہ ہے اس سانحہ کے ملزموں میں فوج کے ریٹایرڈ افسر بھی ملوث ہونے کی خبر ہے بہرحال شروعات یوں ہوئی کہ پہلے پہل غیر فطری فعل کے رسیا ہوس کے اسیر ایک شخص نے اپنی ہوس پوری کرنے کیلئے دس بارہ سال کے بچوں کو ورغلانا شروع کیا، یہ بندہ تھوڑا چالاک بھی تھا لہذا اس نے ایک کیمرے سے ان بچوں کی ویڈیوز بھی بنانی شروع کر دیں تاکہ وہ خاموش رہیں اور جب بھی یہ بندہ انکو دوبارہ بلاۓ تو بلا چوں چراں کیے حاضر ہوتے رہیں


کچھ عرصے کے بعد جب ان بچوں کی تعداد بڑھ گئی تو اس بندے نے اپنے یار دوستوں کو بھی خوش کرنے کیلئے ان بچوں سے زیادتی کے مواقع فراہم کرنے شروع کر دیے، اسکے یار دوست تقریبا بیس کے قریب تھے جنمیں سے گیارہ بندے تو نرے شیطان ہیں جنکی ویڈیوز بھی موجود ہیں


کام مزید پھیل گیا اور گاؤں میں لوگوں نے شکایات بھی کرنی شروع کیں تو اس گینگ نے پولیس اور اسلحہ کے زور پر لوگوں کو خاموش کروا دیا ، اسلحہ انکے پاس زمینی جھگڑے کی وجہ سے پہلے ہی تھا ، لوگ ان سے ڈرتے تھے اور جن بچوں کی ویڈیوز بنائی گئی تھیں ان میں سے بعض اچھے کھاتے پیتے گھروں کے تھے جن سے شروع شروع میں پیسے بٹور کر شراب اور کھانا پینا کیا جاتا اور بچوں سے زیادتی بھی کی جاتی ،یعنی نوبت یہ آ گئی کہ پارٹی ہوتی تھی جس میں کھانے پینے اور شراب کا انتظام بھی بچوں کی جیب سے کیا جاتا اور پھر انہی بچوں سے زیادتی بھی کی جاتی


کام مزید آگے بڑھا تو بچوں کو دوسرے بچوں کو گھیر کر لانے کی شیطانی چال بھی شروع ہوگئی اور یہاں تک کہ انہی بچوں میں سے کئی ایک کے گھروں میں اپروچ کر لی گئی والدین سمجھتے تھے کہ انکے بچے کا دوست ہے اس لحاظ سے وہ انکی آو بھگت کرتے انہیں کیا معلوم تھا کہ انکا بچہ مجبوری کے عالم میں انکے ساتھ ہے مگر اپنے بچوں کی آنکھوں کے پیغام کو پڑھنے کی کبھی ضرورت ہی محسوس نہ کی گئی جسکا یہ نتیجہ نکلا کہ انہی بچوں کی بہنیں بھی ٹریپ کی گئیں جنکی عمر سولہ سے کم کم تھی ان بچیوں سے بھی زیادتیاں کی گئیں اور انکی ویڈیوز نیٹ پر ڈال کر انہیں بدنام کیا گیا اور ویڈیو کی واپسی کیلئے والدین سے تاوان بھی لیا گیا


اس ساری کہانی کے اینڈ پر میں یہ بتاتا جاؤں کہ پولیس نے اصل مجرم ابھی تک نہیں پکڑے ، اصل مجرم انتہائی چالاک ہیں اور انہوں نے عبوری ضمانتیں کروا رکھی ہیں جو پکڑے گئے ہیں وہ بھی مجرم ہیں مگر ماسٹر مائینڈ پانچ ہیں جنکی ضمانتیں ہو چکی ہیں ، پولیس کل سے بار بار بیان دے رہی ہے کہ وہ انکو گرفتار نہیں کر سکتی جنکی ضمانتیں ہو چکی ہیں


میرا یہ سوال ہے کہ چیف جسٹس کیا بہرہ ہے ؟ اس کو اس خبیث جج یا مجسٹریٹ کو لٹکا دینا چاہئے جس نے انکی ضمانتیں دی ہیں یا کم از کم انکی ضمانتیں منسوخ کر سکتا تھا لیکن کف افسوس ہے ایسی عدلیہ پر کے اسطرح کے قومی مجرموں کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا جا سکا


ایسے واقعات اور بھی ہیں جن پر مٹی ڈلوانے والے سیاستدان زیادہ تر ن لیگی ہیں ، کیا حاکم وقت شریف برادران ان بچوں کو اپنے بچے سمجھ کر کچھ کرنے کیلئے تیار ہیں ؟


میں نے کبھی الزام جھوٹا نہیں لگایا کل ایک مسلم لیگی ایم این اے کا لکھا تھا جس نے زیادتی کرنے والے چار بندوں کو چھڑوانے کیلئے بچے کے گھر والوں پر دباو دلوایا تھا اگر کوی ہائی اتھارٹیز کا بندہ مجھ سے رابطہ کرے تو میں اسکو بچے کا ایڈریس اور ن لیگی ایم این اے کا نام بتا دوں گا اور گواہان بھی مہیا کر دوں گا


اگر مجھے ناروے سے آنا پڑا تو آ بھی جاؤں گا ورنہ پاکستان میں بہت سارے دوست موجود ہیں ، کوی تو آگے بڑھے
 
Last edited by a moderator:

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
کچھ نہیں ہونے والا یہ معاملہ بھی جمہوریت بچاؤ مہم کی نظر ہو جائے گا. جو کوئی حکومت کے خلاف جائے گا مالشیے اسے بوٹ پالشیا بنا دیںگے
 

Mughal55

Councller (250+ posts)
There are weakness in our judiciary system. First of Police will not make a strong case. They will register a weak case. Then when this case is heard in courts, judges will grant bail on this basis of this weak case.
 

Believer12

Chief Minister (5k+ posts)
کچھ نہیں ہونے والا یہ معاملہ بھی جمہوریت بچاؤ مہم کی نظر ہو جائے گا. جو کوئی حکومت کے خلاف جائے گا مالشیے اسے بوٹ پالشیا بنا دیںگے

میں تو اس جمہوری نظام کو جمہوری مانتا ہی نہیں ،جتنا بڑا مجرم ہوتا ہے اتنا ہی بڑا سیاستدان ، جھنگ میں مشہور ہے کہ وہاں بہت ماہر چور ہوتے ہیں اگر کبھی رشتہ کا معاملہ ہو تو لڑکے سے یہ ضرور پوچھا جاتا ہے کہ کبھی ٹگا چوری کیا ہے ؟
آج کی سیاست بھی اسی کے لئے ہے جس نے ٹگا چوری کرنے کا کورس کر رکھا ہو
 

Hater

Voter (50+ posts)
آب بھی عقل کے اندھے ان کو سپورٹ کر رہے ہیں . نالائق لیگ کے تو پٹواری تو ان کو پارسا ثابت کرنے پرتلے ہوئے ہیں .
 

mercedesbenz

Chief Minister (5k+ posts)
مقّدس کدھر گئی ھے؟؟؟؟اپنے بھائیوں کا دفاع نہیں کر رھی؟؟؟ان تمام مجرموں کو پشت پناہی ن لیگی اور پولیس کی ھے اس لیئے؟؟؟؟۔
 

dildar

MPA (400+ posts)
کچھ حکومتی طوطے اور اخبار یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ زمین کا جھگڑا ہے جسمیں فریق مخالف کو پھنسانے کیلئے یہ الزام لگایا جا رہا ہے

لعنت ہے ایسی اخباروں پر جنکو اتنی بھی عقل نہیں کہ زمین کے جھگڑوں میں کوی اپنے بچے یا بچی سے زیادتی نہیں کرواتا کیونکہ زیادتی کے کیسز میں میڈیکل رپورٹ لازمی ہوتی ہے

زمین کے جھگڑوں میں بندے قتل ہو جاتے ہیں لڑائی میں زخمی ہوجاتے ہیں یا جھوٹا کیس بنوانے کیلئے خود کو زخمی کر کے کیس کروا دیا جاتا ہے مگر یہ کبھی نہیں سنا کہ دو سو اسی بچوں سے زیادتی ہوئی ہو اور ستر ویڈیوز بھی مل گئی ہوں

اخبارات کو سوچ سمجھ کر رپورٹنگ کرنی چاہئے ، مہربانی کر کے اسے ڈاکٹر شازیہ والا کیس نہ بنا دیں جسمیں جنرل کے حرامی پتر نے زیادتی بھی کی اور ہٹ دھرمی سے کام لیتا رہا ،اس شخص نے ایک عورت کے انکار کو اپنی ہتک سمجھ کر اسے ریپ کر ڈالا تھا فوج کو دوبارہ اس کیس کو بھی اوپن کر کے اس مجرم کو عبرتناک سزا دینی چاہئے

جن قوموں میں انصاف نہیں ہوتا وہ صفحہ ہستی سے مٹا دی جاتی ہیں
 

ali-raj

Chief Minister (5k+ posts)
مقّدس کدھر گئی ھے؟؟؟؟اپنے بھائیوں کا دفاع نہیں کر رھی؟؟؟ان تمام مجرموں کو پشت پناہی ن لیگی اور پولیس کی ھے اس لیئے؟؟؟؟۔

Muqaddas apni video key hasool mein sargram hai aaj kaal. is liy bolti band hai.
 

sngilani

Chief Minister (5k+ posts)
World is really perplexed with the new Pakistan Supreme Court's concept:

''If it is organised crime then we will consider it crime but if it is unorganized crime then nothing much can be done by us.'' Pakistani Court's Special commission for Elections.
 

swing

Chief Minister (5k+ posts)
پاکستان میں کوئی قانون اور عدالتیں نہیں ہیں ، ہاں البتہ جس کی حکومت ہو وہی قانون ہے وہی عدالت ہے ، سیاسی اور دینی جماعتوں کو آگے بڑھ کر اس کام کو انجام تک پہنچانا چاہیے جو قصور میں ہوا-
مجھے یہ خیال بھی گزر رہا ہے کے اگر ایسا واقعہ حمزہ شہباز یا نواز شریف کے پوتے سے کوئی کرے اور میڈیا کو پتا بھی چل جائے تو کیا کرے گے یہ نون کے گندے آنڈے
-
-
یہاں ان بیوقوفوں سے درخوست ہے کے یہ نا سمجھے کے نون لیگ کو ہر بات میں ،،ٹارگٹ ،، کیا جاتا ہے وجہ یہ ہے کے پورے ملک کی عدالتے قانون طاقت ،مشینری سب نون کے ہاتھوں میں ہے ایک دن میں گندے انڈوں کی ایسی کی تیسی کی جا سکتی ہے مگر سب ہوتے ہوۓ بھی کچھ نا کرنا یہ ،،نیچرل ،، گالیاں کھانے والا کام ہے اس لیے جو نون کے گندے انڈوں کو گلیاں دے اسے قصور وار نا سمجھا جائے بلکے اس لال جملے پر غور کیا جائے
 
Last edited:

بلیور بھائی، آپ نے ایک دو جگہ لفظ شیطان یا شیطانی چال لکھا ہے۔ جِس پر مجھے اعتراض ہے کہ شیطان تو چال چلنے کیلئے بھی ایسے لوگوں کے قریب نہیں بھٹکتا کہ اُسے بھی اپنی "عزت" پیاری ہوتی ہے۔
 

Believer12

Chief Minister (5k+ posts)

بلیور بھائی، آپ نے ایک دو جگہ لفظ شیطان یا شیطانی چال لکھا ہے۔ جِس پر مجھے اعتراض ہے کہ شیطان تو چال چلنے کیلئے بھی ایسے لوگوں کے قریب نہیں بھٹکتا کہ اُسے بھی اپنی "عزت" پیاری ہوتی ہے۔

شیطان کی اولاد ہی دراصل ایسے کام کر سکتی ہے ،البتہ ان کا باپ شیطان سائیڈ پر بیٹھ کر اپنی اولاد کی کارکردگی کو دیکھ کر خوش ہوتا رہتا ہے
 

Pti_Guy

Councller (250+ posts)
Mostly judges in Pakistan are pedophiles themselves..... They will never give justice to these victims of horrible crime.
 

Believer12

Chief Minister (5k+ posts)
جنگ اخبار جو کہ حکومت کی ترجمان اخبار لگتی ہے اس کی خبر ملاحظہ کریں اور اندازہ لگائیں کہ بارسوخ سیاسی تعلقات کے حامل مجرموں کو سزا دینے کیلئے حکومت اور انتظامیہ کتنی سنجیدہ ہے

8-10-2015_57899_1.gif
 

Back
Top