شرجیل میمن،علی ڈار،زرداری اور شریفوں کے پیسے کے پہرے دار ہیں، فواد چودھری

sharjeel.jpg


وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ‏شرجیل میمن اور اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار کی اپنی کوئی حیثیت نہیں، یہ دونوں تو آصف علی زرداری اور نواز شریف کے پیسوں کے پہرے دار ہیں۔

فواد چودھری نے کہا کہ پنڈورا پیپرز سے نواز زرداری کرپشن کے مزید پرت سامنے آئے ہیں۔ قوم نے پہلے پاناما اور اب پنڈورا میں ان کے چہروں سے نقاب اُترتا دیکھا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1444711444835090439
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی فواد چودھری پنڈورا پیپرز سے متعلق کہہ چکے ہیں کہ پنڈورا پیپرز میں غریب ممالک کا پیسہ بیرون ملک منتقل کرنے کی تفصیلات آتی ہیں تو اس سے عمران خان کے موقف کو مزید تقویت ملے گی۔ وزیراعظم نے امیر ملکوں پر زور دیا کہ غریب ملکوں سے چرایا گیا پیسہ امیر ملکوں میں چھپانے کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے۔

https://twitter.com/x/status/1444726838115414017
فواد چودھری نے کہا ہمیں امید ہے کہ "پینڈورا پیپرز" تحقیقات بھی پاناما تحقیقات کی طرح شفافیت کے نئے راستے کھولے گی۔ ‏پاناما پیپرز نے دنیا کے بڑے کرپٹ لوگوں کے بیرون ملک چھپائے اثاثوں کو بے نقاب کیا، ہمیں امید ہے کہ یہ تحقیقات بھی پاناما تحقیقات کی طرح شفافیت کے نئے راستے کھولے گی اور کرپشن کی حوصلہ شکنی کا ایک اور موجب بنیں گی۔