شاید عرش ہل چکا ہے

Zarb-e-Azb

Minister (2k+ posts)
287795-FlooodWater-1410595696-774-640x480.jpg

اسوقت ملک میں نہ بجلی ہے نہ پانی ہے نہ قدرتی آفات سے بچنے کا کوئی بندوبست ہے۔ اس سارے منظر نامے کے باوجود حکمران یہ چاہتے ہیں کہ عوام آہ بھی نہ کرے اورآپ کو اتنا تو پتا ہی ہوگا کہ مظلوم کی آہ عرش کو بھی ہلا دیتی ہے اور مجھے لگتا ہے کہ شاید عرش ہل چکا ہے۔ فوٹو: فائل

میرے سامنے ایک تصویر ہےایک لاچار گردن تک پانی میں ڈوبا شخص اپنے شکستہ گھر کے کمرے میں کھڑا ہے۔
اسکے سر پہ چند دھول میں اٹے قیمتی برتن ۔
اور اسکے چہرے پہ موجود لاتعداد جھریاں اس بار کی غماز ہیں کہ پریشانیوں نے اسے وقت سے پہلے بوڑھا کردیا ہے
اسوقت یہی حالت اس قوم کی ہوچکی ہے۔ پانی گردن تک آچکا ہے اور
ملکی معیشت وقت سے پہلے بوڑھی ہوچکی ہے۔
حکمران صرف ایک ایجنڈا لے کر آتے ہیں کہ الیکشن میں جو انوسٹمنٹ کی تھی اسے ڈبل ٹرپل کرکے کیسے نکالنا ہے۔

ہمیں اب یہ سوچنا چاہیےکہ آخر پاکستان کا ذریعہ آمدن کیا ہے ؟
زراعت تو تباہ ہوچکی کیونکہ پانی کی کمی کی وجہ سے کسان صحیح طرح فصل نہیں اگا پاتا ، ٹیوب ویل کا سہارا لینا پڑتا ہے جس سے فصل پہ لاگت اتنی زیادہ آجاتی ہے کہ مارکیٹ میں موجود غیرملکی جنس اس سے کہیں زیادہ سستی ہوتی ہے جس کے نتیجے میں کسان غربت کے اس لیول تک پہنچ چکے ہیں کہ انسانیت کانپ جاتی ہے۔اور پھر ایک اور سوال کہ ہماری انڈسٹری کدھر گئی ؟ جی ہاں زیادہ تر فیکڑیاں تو بند ہوچکی ہیں یا پھر انڈیا اور بنگلہ دیش منتقل ہوگئیں۔
کیونکہ بجلی نہیں تھی۔
فیصل آباد جو کبھی انڈسٹری کی وجہ سے پاکستان کا مانچسٹر کہلاتا تھا اب وہاں اُلو بولتے ہیں۔جب ایک فیکٹری بند ہوتی ہے تو پتا ہے کیا ہوتا ہے؟
لاتعداد مزدوروں کے گھروں میں اک کہرام بپا ہوتا ہے۔
جب سینکڑوں ہزاروں کی تعداد میں فیکٹری ورکر بیروزگار ہوجاتے ہیں؟پھر تو کچھ ذہنی مریض بن جاتے ہیں تو کچھ چور ڈکیٹ دہشتگرد بن جاتے ہیں باقی بچے کچھے زندگی کا خاتمہ کرلیتے ہیں۔اور ایسے حالات میں کچھ لوگوں کا مسئلہ یہ ہے کہ یہ دھرنے ختم ہو جائیںحکمرانوں کے کرتوت عیاں ہوتے ہیں تو اُن کے دل پہ گراں گزرتا ہے مگر ایسا کیوں ہوتا ہے کہ سچ تو سامنے آنا چاہیے پھر وہ اچھا ہو یا بُرا ۔۔ ہاں ٹھیک ہے ملک میں کرپشن ہے ناانصافی ہے مگر نہیں یہ دھرنے نہیں ہونے چاہیئے۔
دھرنے کیوں نہیں ہونے چاہیئے ؟
مجھے سمجھ نہیں آتی کہ عوام اپنا حق مانگے تو اس میں کونسی سازش ہے ؟
حکمران عوام کی ہڈیاں تک پگھلا کر پی جائیں بیرونی ممالک سے قرضے لے کر آنے والی نسلیں تک مقروض کردیںتب کوئی سازش نہیں ہوتی اور اگر یہ کہا جائے کہ ملک لوٹنے والوں کا احتساب کیا جائے تب سازش ہوجاتی ہے ؟کوئی مجھے سمجھائے گا کہ اٹھارہ کروڑ عوام کی زندگیاں عذاب بنا دی جائیں تب کسی کو کوئی سازش یا سکرپٹ یاد نہیں آتا ہاں اگر پارلیمنٹ میں بیٹھے فقط تین چار سو لوگوں سے حساب کتاب مانگ لیا جائے تب سازش بھی یاد آجاتی تب سکرپٹ بھی نظر آجاتا۔ آخر یہ کیسا انصاف ہے ؟
بات مختصر اتنی ہے کہ
اسوقت ملک میں نہ بجلی ہے نہ پانی ہے نہ قدرتی آفات سے بچنے کا کوئی بندوبست ہے۔
نہ انصاف ہے نہ روزگار ہے او ر تقریبا سارے سرکاری محکمے حالت نزع میں ہیں
پی آئی اے سے ریلوے تک سب برباد ہو چکے ہیں۔ملک کی آئندہ نسلیں گروی رکھ کر بے تحاشا بیرونی قرضے لے لیے گئے ہیں جن کا کوئی پتا نہیں کہ وہ سارا قرضہ آخر گیا کدھر البتہ اس قرضے کی قسطیں دینے کے لیے ہر ماہ مہنگائی کردی جاتی ہے۔
اور اس سارے منظر نامے کے باوجود حکمران یہ چاہتے ہیں کہ عوام آہ بھی نہ کرے
اورآپ کو اتنا تو پتا ہی ہوگا کہ
مظلوم کی آہ عرش کو بھی ہلا دیتی ہے
اور مجھے لگتا ہے کہ شاید عرش ہل چکا ہے
http://www.express.pk/story/287795/
 

amber123

Chief Minister (5k+ posts)
However Govt is in state of ADAMANT DENIAL........THIS FLOOD WAS SOOO SUDDEN...........THEY HAD NO INFORMATION.........

...NERU was playing flute when ROME WAS BURNING.................
 

dilavar

Chief Minister (5k+ posts)
The image of this hapless man really made me want to cry. What have we done to our people.

The worst thing to seeing a grown up man getting drowned while saving some cheap crockery

could only be the faaling of the heaven and sundering of the earth. And they talk about lofty

ideals of democracy and saving the SYSTEM. This is what this system is giving to the ordinary

people of Pakistan. Alas if we understood ! ! !
 

Sniper

Chief Minister (5k+ posts)
Bayyyyyy -ghairatttttttttttt hukmaran apni mills bacha rahay hain. Awam jahanam main jain.
 

ImRaaN

Chief Minister (5k+ posts)
116369.jpg

میں جو ناچتی رہی ہوں گھنگڑوں باندھ کر اسلیئے
 

drkjke

Chief Minister (5k+ posts)
this flood azaab came due to operation zerb e kizeb by qadiani rafdi establishment of pakistan.i am witness to prayers by imam mosques that if this operation is wrong than bring azaab on culprits.i warned my fammily this remzan that azaab seems very near as these prayers of mujahideen in ramzan wont go to waste...
pakistani nation is fighting an organised war against islamic sharia.
..most of awaam sided with this operation zerb e kizeb due to nifaaq in their hearts so first the azaab has come on poor awaam,after a while elite will also be destroyed..
rahay gaa naam sirf Allah subhanahu ka!