شاہ محمود قریشی علاج مکمل نا ہونے کے باوجود پی آئی سی سے جیل منتقل

image.png



لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو علاج مکمل نہ ہونے کے باوجود پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیولوجی (پی آئی سی) سے دوبارہ کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی کے وکیل رانا مدثر نے بتایا کہ ان کے موکل کا طبی علاج تاحال مکمل نہیں ہوا، اس کے باوجود انہیں ہسپتال سے جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ وکیل کا کہنا تھا کہ قریشی کو جیل ٹرائل کے لیے واپس بھیجا گیا ہے، تاہم یہ واضح نہیں کہ انہیں دوبارہ ہسپتال منتقل کیا جائے گا یا نہیں۔


یاد رہے کہ 17 مئی 2025 کو دل کی تکلیف کے باعث شاہ محمود قریشی کو کوٹ لکھپت جیل سے ریسکیو 1122 کے ذریعے پی آئی سی لاہور منتقل کیا گیا تھا۔ فجر کے وقت طبیعت ناساز ہونے پر جیل میں موجود ڈاکٹر نے ان کا ابتدائی معائنہ کیا اور فوری طور پر اسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی تھی۔


جیل انتظامیہ نے ڈاکٹر کی تجویز پر عمل کرتے ہوئے انہیں پی آئی سی منتقل کیا تھا، جہاں ان کا علاج جاری تھا۔ تاہم اب ان کی صحت کی صورتحال مکمل طور پر بہتر نہ ہونے کے باوجود انہیں واپس جیل منتقل کر دیا گیا ہے، جس پر قانونی حلقوں اور پارٹی رہنماؤں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1926262990501740594 https://twitter.com/x/status/1926293901234618472 https://twitter.com/x/status/1926311640602902895
 
Last edited by a moderator:

Back
Top