شاہ محمود،روسی ہم منصب میں رابطہ،یوکرین سے تنازعے کومذاکرات سےحل کرنےپر زور

russia-amd-ukriane-shah-mehmod.jpg


وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کے درمیان ٹیلی فونک رابطے ہوا ہے جس میں روس سے یوکرین کے خلاف کشیدگی کو روک کر معاملات کو مذاکرات سے حل کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

گ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ روسی ہم منصب سے گفتگو کے دوران یوکرین کی صورتحال پر پاکستانی تشویش کا اظہار کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے بنیادی اصولوں کے مطابق کشیدگی میں کمی کی ضرورت اور تنازعے کے سفارتی تصفیے کی ضرورت پر زور دیااور کہا کہ توقع ہے دونوں ملک کے درمیان جاری مذاکرات میں سفارتی حل نکالنے میں کامیابی ملے گی۔

https://twitter.com/x/status/1500135211396661253
شاہ محمود قریشی نے روسی ہم منصب کو تنازع کے پر امن حل کیلئے یوکرین، پولینڈ ، رومانیہ اور ہنگری کے وزرائے خارجہ اور یورپی یونین کے اعلی نمائندوں سے ہونے والی گفتگو سے بھی آگاہ کیا۔

https://twitter.com/x/status/1500135468025155587
شاہ محمود قریشی نے روسی ہم منصب سے یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کے بحفاظت انخلا اور مدد کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین سے پاکستانی شہریوں کی جلد و بحفاظت واپسی ہماری حکومت کی ترجیح ہے۔

اس موقع پر روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے شاہ محمود قریشی کو روس کی موجودہ صورتحال سے متعلق آگاہ کیا اور پاکستان شہریوں کے جلد محفوظ انخلا کا یقین دلایا۔

روسی وزیر خارجہ نے اس دوران گزشتہ روز پشاور میں ہونے والے بم دھماکے میں جانی کے ضیاع پر گہر ے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور دہشت گردی کی کارروائیوں کی پرزور مذمت کی۔