شاہین شاہ آفریدی نے بابراعظم کے حق میں اپنا ٹویٹ کیوں ہٹادیا؟

shah11h1h121.jpg


پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے پہلے کپتان بابر اعظم کے حق میں تویٹ کیا پھر خود ہی ڈیلیٹ بھی کردیا، ہوا کچھ یوں کہ انگلینڈ کی ٹیم سے 3 میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کے بعد بابر اعظم کی کپتانی کے مستقبل پر چہ مگوئیاں شروع ہوئیں لوگوں نے تنقید بھی کی تو شاہین شاہ آفریدی نے بابراعظم کے حق میں میدان میں آگئے۔

ٹوئٹر پر شاہین آفریدی نے بابراعظم کی تعریفوں اور محبت سے بھرا ٹویٹ کرڈالا، شاہین نے لکھابابراعظم ہماری اور پاکستان کی شان، جان اور پہچان ہے،انہوں نے ہیش ٹیگ ’سوچنا بھی منع ہے‘ کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ ہمارا کپتان ہے اور رہے گا اور کچھ سوچنا بھی منع ہے۔

شاہین شاہ آفریدی کے ٹوئٹ کے بعد سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سینٹرل کنٹریکٹ والے کھلاڑیوں پر لازم ہے کہ وہ پی سی بی کے ضابطۂ اخلاق کی پابندی کریں۔

عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی، حارث رؤف اور شاہ نواز دھانی نے جس طرح بابر اعظم کی کپتانی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بیانات دیے ہیں انہیں اس سے اجتناب کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ماضی میں ایسی کوئی نظیر نہیں ملتی کہ کھلاڑی کسی دوسرے کھلاڑی کی تشہیر کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم استعمال کریں،عبدالرزاق کے اس بیان کے بعد شاہیں شاہ آفریدی نے اپنا مذکورہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا تھا۔

گزشتہ روز پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے عبوری سلیکشن کمیٹی کا اعلان کیا تھا،عبوری سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین شاہد آفریدی ہوں گے جبکہ عبد الرزاق، راؤ افتخار رکن اور ہارون رشید کنوینر ہیں۔
 

RealPeople

Minister (2k+ posts)
Seems like these new selection members would be playing members of the team!

Patwarris PM has chosen a man like SA to select team- in other words a hammer mentalty to treat everything as nails!

they have no insight!
 

Back
Top