شاہین شاہ آفریدی اور ڈیوڈ وارنر کی دوستی پر میمز کی بھرمار

shaheen-afridi-and-david.jpg


لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور مہمان ٹیم کے اوپنر ڈیوڈ وارنر کا ٹکراؤ ہوا،آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کا کھیل جب اختتامی مراحل میں تھا تب وارنر نے شاہین آفریدی کی گیند پر چوکا لگایا، اگلی ہی گیند پر شاہین نے باؤنسر کرایا تو وارنر نے اسے سمجھداری سے روکا۔

گیند پھیکتے ہی شاہین دوڑ لگاتے ہوئے وارنر کے بالکل قریب جاکر رکے اور دونوں ایک دوسرے کو گھورتے رہے،جسے دیکھ کر محسوس ہوا جیسے دونوں ایک دوسرے پر غصہ ہوں لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے،ویڈیو میں دیکھا گیا کہ دونوں خوشگوار موڈ میں ہیں اور ہنس رہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1506617393807859728
اس واقعے کے بعد ڈیوڈ وانر نے شاہین آفریدی کے ہمراہ ایک تصویر انسٹاگرام اسٹوری پر پوسٹ کی اور اس پر لو ایموجی بنایا،

281118_5231814_updates.jpg


جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی میدان میں آئے، صارفین نے فیلڈ پر دونوں کرکٹرز کے درمیان اس منظر کو خوبصورت قرار دیا اور میمز کے ساتھ دلچسپ تبصرے بھی کئے۔

سابق انگلش کرکٹر این پونٹ نے دونوں کی تصویر شیئر کی اور صارفین سے کہا کہ آپ اس پر کوئی کیپشن درج کریں۔

https://twitter.com/x/status/1506618744176578567
ارسلان نے شاہین اور ڈیوڈ وارنر کے قد میں فرق کو واضح کیا اور صورتحال کو اپنے اخراجات اور ماہانہ تنخواہ سے ملایا۔

https://twitter.com/x/status/1506635242756530181
پاکستان سپر لیگ کے نام سے منسوب کرکٹ کے میم پیج نے اس صورتحال کو بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن اور ان کی اہلیہ اداکارہ جیا بچن سے موازنہ کیا۔

https://twitter.com/x/status/1506611273924030472
شہزاد اعوان نے لکھا حد میں رہے حد ادب۔

https://twitter.com/x/status/1506629527564431361
پریم نے شاہین اور وارنر کے قد کا موازنہ کرتے ہوئے لکھا اس کیس میں لڑکی کا قد زیادہ لمبا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1506817965991526404
دیگر صارفین کی جانب سے بھی مزیدار میمز کی بھرمار کی جارہی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1506644331364761601
https://twitter.com/x/status/1506610146037932034
https://twitter.com/x/status/1506962442848329738
https://twitter.com/x/status/1506951816747134978
 
Last edited by a moderator: