شاہین تھری، ابابیل بہترین صلاحیتوں کے حامل میزائل، بی بی سی

shahh11h1.jpg


امریکی پابندیوں کا نشانہ بننے والے شاہین تھری اور ابابیل بلیسٹک میزائل پاکستان کے میزائل ہتھیاروں میں بہترین صلاحیتوں کے حامل ہیں۔

بی بی سی کی رپورٹ کےمطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ امریکی پابندیوں سے پاکستان کا میزائل ٹیکنالوجی پروگرام متاثر نہیں ہو گا، امریکی پابندیوں کا نشانہ بننے والے شاہین تھری اور ابابیل بلیسٹک میزائل پاکستان کے میزائل ہتھیاروں میں بہترین صلاحیتوں کے حامل اور امریکی تشویش کی وجہ ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی میزائل شاہین تھری اور ابابیل جن کا ذکر امریکی دفتر خارجہ کے اعلامیے میں کیا گیا ، درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بلیسٹک میزائل ہیں جوکہ ایم آر وی میزائل کہلاتے ہیں، ماہرین انہیں پاکستانی میزائل ہتھیاروں میں بہترین صلاحیتوں کے حامل قرار دیتے ہیں۔

آسٹریلیا کی نیشنل یونیورسٹی کینبرا کے پروفیسر ڈیفنس سٹڈیز ڈاکٹر منصور احمد کے مطابق یہ2200 کلومیٹر تک مار کرنیوالاجنوبی ایشیا میں پہلا میزائل ہے جو کہ جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت کا حامل اور مختلف اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے,دفاعی امور کے ماہر سید محمد علی کے مطابق ایم آر وی میزائل کی خاصیت ہے کہ وہ میزائل ڈیفنس شیلڈ یا بیلسٹک میزائل سسٹم کو کنفیوژ کرکے آزادی سے اپنے ہدف کی جانب بڑھ سکتے ہیں۔

پاکستان نے ہفتے کو ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اپنے بیلسٹک میزائل کے حوالے سے امریکی پابندیوں کو ’جانبدارانہ اور سیاسی مقاصد پر مبنی‘ سمجھتا ہے۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

شاہین تھری، ابابیل بہترین صلاحیتوں کے حامل میزائل، بی بی سی​



جو پاکستان کے سویلیئنز نے اپنی شبانہ روز کی انتھک محنت سے بنائے جسمیں پھڑیں ہانکنے والے اور میدان جنگ میں پتلونیں چھوڑ کر بھاگ جانے والے سجیلوں کا نہ تو کوئی رول ہے اور نہ ہی کوئی کردار
یہ خوامخواہ اس پروگرام کے مامے اسی طرح بن بیٹھے ہیں اور کریڈٹ لیتے رہتے ہیں جیسے جاہل لوہار ایٹم بم کا کریڈٹ لیتا رہتا ہے

And BTW who is BBC to tell us? We already now about it and are proud of it and are thankful to our great engineers.
 

patwari_sab

Chief Minister (5k+ posts)
Bajway ne pele hi keh diya ta k ham India se nahi lar sakte phir kyun is ghareeb qoum ka pesa in nam nihad missile par barbad kiya ja raha hai
 

Citizen X

(50k+ posts) بابائے فورم
In missiles ko masala laga ker kya Pakistani awaam paka ker kha ley gi, ya bijli ke bill ada ker de gi? Yahan logo ke pass khanay ke paisay nahi hai aur yahan arbon rupay is missles per lagaye jaa rahay hain
 

idrees2be2002

Minister (2k+ posts)
Kia faida in missiles ka, jab hum Palestine ko azaad nahi karwa sakte, balke awam bhooki marr rahi hai aur sara budget misseiles pe lagaya ja raha hai, hum ne kon si war larni hai.