
قومی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کا اپنڈکس کا کامیاب آپریشن ہوگیا ہے، فاسٹ باؤلر نے اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں ایک کیچ لینے کی کوشش کے دوران انجری کا شکار ہونے والے قومی فاسٹ باؤلر نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ ہسپتال کے بستر پر لیٹے دکھائی دے رہے ہیں۔
شاہین آفریدی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آج میرا اپنڈکس کا آپریشن ہوا ہے، اللہ کا شکر ہے میں بہت بہتر محسوس کررہاہوں، میں اپنے تمام چاہنے والوں سے دعاؤں کی درخواست کرتا ہوں۔
https://twitter.com/x/status/1594280557436805121
واضح رہے کہ ٹی20 فائنل میں انجری کا شکار ہونے کےبعد شاہین آفریدی میچ ادھورا چھوڑ کر باہر چلے گئے تھے جس کےبعد ان کے اوور کی بقیہ گیندیں افتخار احمد نے کروائی،شاہین آفریدی ان دنوں ری ہیب کے عمل سے گزررہے ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی بہت جلد صحت مند اور فٹ ہوکر میدان میں نظرآئیں گے۔