شاہد خاقان عباسی نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا

shahidh1i11hh31.jpg

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے مسلم لیگ ن سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد سے ان کے نئی سیاسی جماعتیں بنانے کے حوالے سے چہ مگوئیاں کی جا رہی تھیں تاہم اب خود ہی نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں پہلے سے موجود سیاسی جماعتیں پاکستان کے مسائل پر بات نہیں کرتیں، موجودہ انتخابات سے پہلے انتخابی مہم کے دوران بھی ملکی مسائل پر کسی بھی کوئی بات نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ ایک نئی سیاسی جماعت بنانے جا رہے ہیں، ہمارے ملک میں کرپشن کرنے پر آج تک کسی کو سزا نہیں دی گئی، سیاستدانوں کو چاہیے کہ وہ ایک دوسرے کو کرپٹ قرار دینے کے بجائے مل کر ملک کے مسائل کا حل تلاش کریں۔ ملک کی تینوں بڑی سیاسی جماعتیں اب تک ملک کے عوام کے مسائل کا حل نکالنے میں ناکام رہی ہیں۔

علاوہ ازیں سینئر صحافی ادریس عباسی نے چند دن پہلے اپنے ایکس (ٹوئٹر) پیغام میں لکھا تھا کہ: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اپنی نئی سیاسی جماعت بنانے جارہے ہیں، جس کے لیے ملک بھر سے قریب 120 سے زائد لوگ انکے ساتھ کھڑے ہیں اور وہ بھی پرانے سیاست دان ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1763222480452292875
یاد رہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان نے اس سے پہلے نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری خواہش ہے ملک میں ایک نئی سیاسی جماعت آئے جس کا میں بھی حصہ بننا چاہوں گا، خود نئی جماعت نہیں لا رہا لیکن لوگ لائیں گے۔ یہ کہنا مشکل ہے کہ انتخابات نہ ہوتے تو کیا ہوتا؟ لیکن یہ تو نہ ہوتا، سسٹم سے لوگوں کا اعتماد اٹھ جائے تو نقصان ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔

انتخابات کے نتائج پر گفتگو میں کہا انتخابات کا حال یہ ہے کہ جیتنے والے بھی آج ہار چکے ہیں، سب جانتے ہیں کہ وہ جیتے ہیں یا ہارے، حل تمام سٹیک ہولڈرز کے مل بیٹھنے میں ہے تب ہی ملک ترقی کرے گا ورنہ نقصان ہو گا۔ ہمیں چھوٹی موٹی سیاست سے باہر آکر اپنی ناک سے آگے دیکھنا چاہیے اور تمام سٹیک ہولڈرز کو مل کر عوام کے مسائل کا حل نکالنا چاہیے۔
 
Husain中川日本

Senator (1k+ posts)

اسکا پتہ ہی نہیں چل پا رہا کہ یہ پہاڑی بو بکرا ہے یا آسٹریلین بریڈ کا لیلا

Shaun The Sheep Olympics GIF by Aardman Animations