شاہد آفریدی کے خلاف مقدمے کا معاملہ،پنجاب پولیس کا ردعمل آ گیا

2afrididikkhilamuwadma.png

پنجاب پولیس نے مشہور کرکٹر شاہد آفریدی کے خلاف مقدمہ درج کروائے جانے سے متعلق خبروں کی تردید کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کی جانب سے تعمیراتی منصوبے میں مبینہ خرد برد کے مقدمے میں مشہور کرکٹر شاہ آفریدی اور حساس اداروں کے سابق افسران کو نامزد کیے جانے سے متعلق خبروں پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔

ٹویٹر پر پنجاب پولیس آفیشل کی جانب سے ایف آئی آر کی نقل کی تصویر شیئر کی گئی جس میں شاہد آفریدی کے ذکر کوواضح کیا گیا تھا، پنجاب پولیس نے کہا کہ سوشل میڈیا پر سابق کرکٹر شاہد آفریدی کے خلاف تھانہ روات میں دھوکہ دہی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیےجانے کی خبریں شیئر کی جارہی ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1762396873498010072
پنجاب پولیس کے مطابق ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، پنجاب پولیس نے سابق کرکٹر شاہد آفریدی کے خلاف کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس نے مزید کہا کہ اس مقدمے میں مدعی نے دیگر افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جن کو ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا ہے، درخواست گزار نے متن میں میڈیا پر چلنے والی اشتہاری مہم میں شاہد آفریدی کا ذکر کیا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں ایک تعمیراتی منصوبے میں فراڈ اور دھوکہ دہی کے الزامات کے تحت شاہد آفریدی اور حساس اداروں کے سابق افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی خبریں سامنےآئی تھیں۔
 
Last edited:

Citizen X

President (40k+ posts)
What did I say? Fikr not a few phone calls to Patwari HQ and he will get it all sorted out soon