میں فوج میں اس لئے شامل نہیں ہوا تھا": امریکی فوجی شام پر مجوزہ فوجی حملے کے خلاف بول پڑے"
بہت سے امریکی فوجی امریکہ کے شام پر حملے کی مخالفت میں آواز اٹھانے لگے ہیں. ریپبلکن رکن کانگریس جسٹن امش نے ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں بھی ایسے ہی خیال کی عکاسی کی ہے
واضح رہے کے کانگرس میں 9 ستمبر کو شام پر حملے کے حوالے سے بحث اور راے شماری ہونی ہے- جسٹن امش مسلسل شام پر کاروائی کے خلاف ٹویٹر پر پیغامات دے رہے ہیں. ان میں سے زیادہ تر ان فوجیوں کے ہیں جنہوں نے افغانستان اور عراق کی مصنوعی جنگوں سے سبق سیکھا ہے- اسی طرح بعض تصاویر بھی انٹرنیٹ کی زینت بنی ہیں جن میں امریکی فوجیوں کو شام پر مجوزہ فوجی مداخلت میں عدم اعتماد کرتے دکھایا گیا ہے