شام پر تسلط کی جنگ کامیابی کس کی ہوگی؟

SAYDANWAR

Senator (1k+ posts)
جس طرح جاہل فیملی کے خیر خواہ اس خاندان میں ان سے بہتر پڑھے لکھے اپنے اور اگر اپنے نہ ہوں تو محلے والے ان کی بہتری کے لئے کوشاں ہوتے ہیں، مگر لازم ہے وہ گھر بھوک کا مارا نہ ہوں ورنہ بھوکے کے گھر۔ تو چوہے بلی تک نہیں آتی۔

کاش دنیا میں پس ماندہ ممالک نہ ہوں اور ان پر کوئی حکمران قابض نہ ہو ورنہ صورت حال شامی مملکت جیسی ہوجائے تو اسمیں کیسی حیرت؟

میری ناقص سمجھ نہ جانے ایسا کیوں سمجھتی ہے کہ مملکت شام کے زیر تسلط وسیع علاقے اور خاص طور پر پامیرا کے قرب و جوار میں شاید تیل اور گیس کے دنیا کے سب سے بڑے ذخائر موجود ہیں ،تب ہی اسبھوکے علاقے میں دنیا۔ چیدہ چیدہ اعلی ترقی یافتہ ممالک آپس میں اسکی خاطر خداناخواستہ بر سرے پیکار ہوتے نظر آرہے ہوتے۔ کچھ تو ہے جو سعودی پریشان اٹھا پٹخ میں مصروف۔ یہاں تک کہ راحیل شریف کو ۳۶ملکی فوج کاسربراہ بنا بیٹھے۔

دنیا میں آج تک پیسے والے کا کھیلتا آیا ہے،بھوکا کلب بھوکوں کے قلیل قد کی وجہ سےپنپ نہیں پاتا۔میری دانست میں کامیابی ہمیشہ کی طرح پیسے والی کی لونڈی بننا چاہے گی اور خدام بھی خدمت کرکے خوش۔

مور کبھی ناچ کر خوش نہیں ہوتا کیوں کے اسکے بدنما پائوں آڑے آتے ہیں۔
 
Last edited by a moderator:

Liberal 000

Chief Minister (5k+ posts)
There are no big oil reserves in Syria

It was a political struggle against a dictator dynasty which was turned into a sectarian conflict by Iran and Saudi Arabia.
 

tariisb

Chief Minister (5k+ posts)


عرب بہار کا تو اب کوئی نام نہیں لیتا ، بہار کی بدہضمی نے عقل کو ٹھیک جگہ پر کیا

یہ تیل کی جنگ نہیں ، نا ہی پسماندگی کوئی وجہ ہے ، دنیا میں بہت سے ممالک پسماندہ ہیں ، لیکن خاموشی ہے ، امن ہے
بادشاہت بھی کوئی سوال نہیں ، اگر ہو تو؟ ہم پاکستانیوں کی جمہوریت کو کونسے چار چاند لگے ؟ داغ ہی داغ ، کوکھ جلی

توجہ کی ہے ، بات دھیان کی ہے ، یہاں بھی کوئی گروہ سر اٹھاتا ہے ، اڑوس پڑوس سے ، دھکا دیا جا سکتا ہے ، دو عالمی طاقتیں اپنے لیے "تھرڈ پارٹی وار زون" تخلیق کر سکتی ہیں ، آوٹ سورسنگ کا زمانہ ہے ، دن کو رات اور صبح کو شام بدلنے میں وقت ہی کیا لگتا ہے ؟ ہنگامہ کو جنگ و جدل ، بیزاری کو انارکی میں بدلنے کا خرچہ ہی کتنا ہوتا ہے ؟ معاملات بندوقوں ، توپوں ، گرد مٹی ، ریت ، کھنڈرات سے کہیں آگے ، خوبصورت و شاندار عمارت کے کسی کمرے میں ، میز پر سمجھے ، دیکھے اور لکھے جاتے ہیں ، گلیوں میں دندناتے ، محلات میں چھپے کسی کو بھی علم نہیں ہوتا ، اب کیا ؟ کل کیا ؟ چار دیواریوں کے اندر ، زہین دماغوں بیچ ، کیا کیا منصوبہ لکھا ، بنا ، مصور نے کیا کیا رنگ بھرے ؟ نا کوئی جنگجو سمجھتا ، نا کوئی شاہ بادشاہ ، نا کسی آیت الله کو خبر ، اور نا ہی کسی سپاہی کے بس کی بات ، میڈیا ؟ میڈیا تو خبر سناتا ہے ، اشتہار سمیٹتا ہے ، اس سے آگے کی فرصت نہیں

حدیث نبوی ہے مومن کی فراست سے بچو ، کیوں کہ مومن خدا کے نور سے دیکھتا ہے / از مولانا وحید الدین خان ، لیکن کیا کیجۓ ؟ مومن کی جہالت ، جذباتیت اور درندگی سے بچنا بھی ضروری ، تاحال ، یا پھر ؟ آخری خبریں آنے تک مسلمانوں کی جہالت نے ہی انہیں سرطان زدہ کر رکھا ہے ، ان کی بہار بھی خونی ، ان کی خزاں بھی وحشت ، ان کی تعمیر بھی شر ، ان کی تخلیق بھی شرارت ، رہی بات دوسروں کی ؟ دوسرے خود کا سوچتے ہیں ، آپ کا نہیں ، فطرت انسانی یہی ، تاریخ اقوام عالم بھی یہی ، عروج . زوال کے پیچھے کار فرما اصول بھی یہی

the-pentagon-defense-department-generic.jpg
 

ImranK

Senator (1k+ posts)
all this happening to give rawa.fid absolute control in the region. a deadly game against muslim world.
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
افغانستان، عراق، مصر اور لیبیا میں جمہوریت کی فتح ہوئی شام میں بھی ایسا ہی کچھ ہو گا. سیدھی سی بات ہے جس کی لاٹھی اس کی بھینس
 

allahkebande

Minister (2k+ posts)
شامی عوام کے ہاتھوں سے مستقبل چھننے والے داعش اور القاعدہ والے ہیں
 

Back
Top