سیکیولرزم یعنی لادینی اور اس کی قباحت ۔

Zafar Malik

Chief Minister (5k+ posts)
( سیکیولرزم یعنی لادینی اور اس کی قباحت ۔۔ )
" یہ نظریہ کہ خدا اور مذہب کا تعلق صرف آدمی کی انفرادی زندگی سے ھے " سراسر ایک مہمِل نظریہ ھے جسے عقل و خرد سے کوئی سروکار نہیں ۔ ظاہر بات ھے کہ خدا اور انسان کا معاملہ دو حال سے خالی نہیں ہو سکتا ۔ یا تو خدا انسان کا اور ساری کائنات کا ، جس میں انسان رہتا ھے ، خالق اور مالک اور حاکم ھے ، یا نہیں ھے ۔ اگر وہ نہ خالق ھے نہ مالک اور نہ حاکم ، تب تو اُس کے ساتھ پرائیویٹ تعلق کی بھی کوئی ضرورت نہیں ھے ۔ نہایت لغو بات ھے کہ ایک ایسی غیر متعلق ہستی کی خوامخواہ پرستش کی جائے جس کا ھم سے کوئی واسطہ نہیں ھے ۔ اور اگر وہ فی الواقع ہمارا اور اِس تمام ہَست و بود کا خالق ، مالک اور حاکم ھے تو اس کے کوئی معنیٰ نہیں ہیں کہ اُس کی عملداری ( Jurisdiction ) محض ایک شخص کی پرائیویٹ زندگی تک محدود ہو اور جہاں سے ایک اور ایک دو آدمیوں کا اجتماعی تعلق شروع ہوتا ھے وہیں سے اُس کے اختیارات ختم ہو جائیں ۔

یہ حد بندی اگر خدا نے خود کی ھے تو اس کی کوئی سند ہونی چاہیے اور اگر اپنی اجتماعی زندگی میں انسان نے خدا سے بےنیاز ہو کر خود ہی خودمختاری اختیار کی ھے تو یہ اپنے خالق اور مالک اور حاکم سے اُس کی کُھلی بغاوت ھے ۔ اِس بغاوت کے ساتھ یہ دعوےٰ کہ ھم اپنی انفرادی زندگی میں خدا کو اور اُس کے دین کو مانتے ہیں ، صرف وہی شخص کر سکتا ھے جس کی عقل ماری گئی ہو ۔ اِس سے زیادہ لغو بات اور کیا ھو سکتی ھے کہ ایک ایک شخص فردًا فردًا تو خدا کا بندہ ہو مگر یہ الگ الگ بندے جب مل کر معاشرہ بنائیں تو بندے نہ رہیں ۔ اَجزا میں سے ہر ایک بندہ اور اَجزا کا مجموعہ غیر بندہ ، یہ ایک ایسی بات ھے جس کا تصور صرف ایک پاگل ہی کر سکتا ھے ۔

پھر یہ بات کسی طرح ہماری سمجھ میں نہیں آتی کہ اگر ہمیں خدا کی اور اس کی رہنمائی کی ضرورت نہ اپنی خانگی معاشرت میں ھے ، نہ محلے اور شہر میں ، نہ مدرسہ اور کالج میں ، نہ منڈی اور بازار میں ، نہ پارلیمنٹ اور گورنمنٹ ہاؤس میں ، نہ ہائیکورٹ اور نہ سول سیکریٹریٹ میں ، نہ چھاؤنی اور پولیس لائن میں اور نہ میدانِ جنگ اور صُلح کانفرنس میں ، تو آخر اس کی ضرورت ھے کہاں ؟ کیوں ایسے خدا کو مانا جائے اور اس کی خوامخواہ پوجا پاٹ کی جائے جو یا تو اتنا بیکار ھے کہ زندگی کے کسی معاملے میں بھی ہماری رہنمائی نہیں کرتا ۔ یا معاذاللہ ایسا نادان ھے کہ کسی معاملے میں بھی اس کی کوئی ہدایت ہمیں معقول اور قابلِ عمل نظر نہیں آتی ؟ "

( سیّد ابوالاعلیٰ مودودیؒ ۔ تحریک اور کارکن )


 
Last edited by a moderator:

Liberal 000

Chief Minister (5k+ posts)
God is secular

He treats all equally in his kingdom (the Earth ) with all his bounties Food, Air, Water, Children,Intelligence, Justice etc

Should we follow God or the Mullahs?
 

karachiwala

Prime Minister (20k+ posts)
God is secular

He treats all equally in his kingdom (the Earth ) with all his bounties Food, Air, Water, Children,Intelligence, Justice etc

Should we follow God or the Mullahs?


so this is the extent of your knowledge? after reading you I completely understand why they say ​liberal fool.