سیکولرزم کفرنہیں ہے

Muhammad Ikhlaq Siddiqui

Minister (2k+ posts)
مختلف مذاہب کے ماننے والے ایک ریاست کے شہری ہو سکتے ہیں
ریاست کی ذمہ داری تمام شہریوں کے حقوق کا تحفظ ہے۔ ریاست کو کسی ایک مذہب کے ماننے والوں کو اولیت اورانہیں کسی دوسرے مذہب کے ماننے والوں پر فوقیت نہیں دینی چاہیے۔
 
Pukaar

Senator (1k+ posts)
11825726_418034218382830_3594434938463610220_n.jpg

سیکیولر یہ نہیں کہتا کہ اللہ نہیں ہے، وہ یہ کہتا ہے کہ تو اپنا اللہ اپنے پاس رکھ اور میرا اللہ میرے پاس رہنے دے ۔ سیکیولرازم کہتے ہیں لکم دینکم ولی دین کو
 
Last edited:

Pukaar

Senator (1k+ posts)
شرک کرنے والے وہ سب لوگ ہیں جو انفرادی واجتماعی زندگی میں الله کی اطاعت کے ساتھ دوسری مستقل بالذات ( یعنی خدا کی اطاعت سے آزاد) اطاعتیں شریک کرتے ہیں۔۔۔ سیدابولاعلیٰ مودودی رح

مولانا مودودی رحمۃ اللہ علیہ نے جب قران کا آزاد اردو زبان میں ترجمہ کیا تو برصغیر کے مختلف علماء نے انہیں کافر کہہ ڈالا مگر آپ ڈٹے رہے کہ جب تک اردو پڑھنے والا قران کو رواں زبان میں نہیں سمجھے گا تب تک اسکو قران کی سمجھ کیسے آئے گی ۔ اگر مولانا مودودی اس وقت ڈٹ نہ جاتے تو مجھے اور آپ کو آج قران کا آسان اردو ترجمہ پڑھنے کو نا ملا ہوتا
براہ کرم دوسروں کا کافر کہنے سے پہلے مودودی صاحب کے طرز عمل کو ہی دیکھ لیں
 
moazzamniaz

Chief Minister (5k+ posts)

لوگ اور قومیں نصیحتوں سے سبق اور دوسروں کے برےانجام سے عبرت پکڑتے تو انسانی تاریخ بڑی ہی خوش کن ہوتی. مچھلی ہمیشہ پتھر چاٹ کر ہی مڑتی ہے، لھذا ہر نئی قوم کی طرح ہم پاکستانی بھی اپنی ذلت کا کوٹہ پورا کرنے کے بعد ہی راہ راست پر آئینگے

اس طرح کے سائیکلورزم اور لیبرولزم والے تھریڈز کا قطعی کوئی فائدہ نہیں. ملوٹے ایسے تھریڈز کو ایسے لتاڑتے ہوے گزر جاتے ہیں جیسے سائنس و ٹیکنالوجی ملوٹوں کو لتاڑ کر جا چکی ہے

alisajid

Senator (1k+ posts)
Aap kisi bhe nizaam ko pori tarah sahi ya ghalat nhi kah saktay...her aik k advantages or disadvantages hain. Secularism and religious system, both have their boon and bane......
 
akmal1

Chief Minister (5k+ posts)
ریاست کا نظریہ افراد بناتے ہیں

افراد الله پہ یقین کے باوجود ایک سیکولر ریاست تشکیل دے سکتے ہیں
وہ ریاست صحیح ہے یا غلط ، الگ بحث ہے
مگر کسی ریاست کا سیکولر ہونا، الله سے انکار مراد لینا غلط ہے
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم

افراد الله پہ یقین کے باوجود ایک سیکولر ریاست تشکیل دے سکتے ہیں
وہ ریاست صحیح ہے یا غلط ، الگ بحث ہے
مگر کسی ریاست کا سیکولر ہونا، الله سے انکار مراد لینا غلط ہے
صرف الله کا انکار نا کرنا کافی نہیں، عبدیت کے تقاضے اور بھی ہیں
 
akmal1

Chief Minister (5k+ posts)
ریاست مرد کی مرد سے عورت کی عورت سے شادی کراتی ہے، عبدیت کرواتے کیا موت پڑتی ہے

ریاست فرد کو عبدیت کا پورا موقع دے گی
خود عبدیت نہیں کرے گی
مثال میں تھوڑی سی غلطی ہے
ریاست شادی کی اجازت دیتی ہے
گردن پکڑ کر کروا نہیں دیتی
کرنا نہ کرنا آپ کے اختیار میں ہے
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم

ریاست فرد کو عبدیت کا پورا موقع دے گی
خود عبدیت نہیں کرے گی
مثال میں تھوڑی سی غلطی ہے
ریاست شادی کی اجازت دیتی ہے
گردن پکڑ کر کروا نہیں دیتی
کرنا نہ کرنا آپ کے اختیار میں ہے
الله کے احکامت کا کفر کرنے کی اجازت دینے والی ریاست ہی کو کافر/منافق ریاست کہا جاتا ہے

یہ بھی اچھی زبردستی ہے ریاست کفر کی اجازت دے تو ٹھیک ہے نا دے تو غلط ہے
 
akmal1

Chief Minister (5k+ posts)
الله کے احکامت کا کفر کرنے کی اجازت دینے والی ریاست ہی کو کافر/منافق ریاست کہا جاتا ہے

یہ بھی اچھی زبردستی ہے ریاست کفر کی اجازت دے تو ٹھیک ہے نا دے تو غلط ہے

الله کے احکامات کے مطابق والی شادی میں بھی ریاست کا یہی رویہ ہوگا
اور اگر ریاست کفر کی اجازت ہی نہ دے تو کیا وہ بھی زبردستی ہی کی ایک صورت نہیں؟
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم

الله کے احکامات کے مطابق والی شادی میں بھی ریاست کا یہی رویہ ہوگا
اور اگر ریاست کفر کی اجازت ہی نہ دے تو کیا وہ بھی زبردستی ہی کی ایک صورت نہیں؟
:lol:
........اور اگر ریاست کفر کی اجازت ہی نہ دے
دل کی بات زبان پر آگئی، یہ کیسے ممکن ہے کے ریاست کفر کی اجازت دے اور کفر نہیں ہو

ریاستی قانون زبردستی کے بغیر نافذ نہیں ہوتے. سیکولر ریاست میں ٹیکس نا دینا کفر ہے وہ زبردستی کفر سے روکتی ہے، اسلامی ریاست جن امور کو کفر سمجھتی ہے ان سے زبردستی روکتی ہے
 
بت پرستی کفر ہے
کیا ریاست پاکستان یا سعودی عرب بت پرستی سے زبردستی روکتی ہے؟
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم

بت پرستی کفر ہے
کیا ریاست پاکستان یا سعودی عرب بت پرستی سے زبردستی روکتی ہے؟
اگر پاکستان اور سعودیہ کو ہندوؤں کو بت پرستی سے زبردستی روکے تو آپ کہیں گے کیوں روکا

ادھر ادھر باتیں گھمانے کا کوئی فائدہ نہیں پچھلے کمنٹ میں آپ اپنے دعوی کا کفر خود قبول کر چکے ہیں
 
jaanmark

Chief Minister (5k+ posts)
Westerns believes end when its reach to justice, wealth, business,power and freedom they called it secular system

the real meaning is
I am everything you are nothing and

lies after lies look in medias and government in any country