عدالت میں نون لیگ کے وکیل کی یادگار پرفارمنس کے بعد حسب توقع جمہوریت کا راگ شروع ہو گیا ہے
امپائر کی انگلی کا انتظار چھوڑ کے اسی موجودہ پارلیمانی نظام کو درست کرنے کے لئے جد وجہد کرو ، فوج تمہاری خواہش پوری نہیں کر پائے گی ، وہ وقت گیا جب کوکین خان اور خلیل خان مل کے فاختہ اڑایا کرتے تھے :biggthumpup:
نون لیگی اس قدر بد حواس ہیں کہ ہر جگہ جمہوریت والی دلیل گھسیڑنے کی کوشش کرتے ہیں. بھائی یہاں انگلی کہاں سے آ گئی؟ انگلی تو شہباز شریف اور نثار کے لئے مخصوص ہے اور یہ تو ویسے بھی عدالت ہے. وہاں بھی آپ کے اپنے وکیل نے اپنے موکل کو جھوٹا قرار دیا ہے. فوج کہاں سے آ گئی؟ قابل رحم حالت ہے کہ بھری عدالت میں تسلیم کیا کہ جی ہم نے جھوٹ بولا ہے اور اب آپ نے اس کا دفاع بھی کرنا ہے
نون لیگی بد حواس نہیں ہیں ، جمہوریت ہی اس ملک کے مسائل کا حل ہے اس لئے جمہوریت کی دلیل دیتے رہیں گے ، مارشل لاؤں نے تباہی بربادی دہشت گردی کرپشن کے سوا کچھ نہیں دیا ملک کو ۔۔۔۔شہباز شریف اور نثار کی آرمی چیف سے ملنے کی ہر وجہ جائز وجہ ہوگی ، وہ جب بھی آرمی چیف سے ملیں گے ملک کے مفاد کے لئے ملیں گے ، ظاہر ہے وہ مارشل لاء لگوانے کے لئے چیف کو ملنے سے رہے ، وزیر اعظم کا کیس سپریم کورٹ میں ہے وہ خود کہہ چکا ہے کہ کورٹ کا کوئی بھی فیصلہ ہوا ہمیں منظور ہوگا ، اس کالم میں سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی بابت ایک لفظ تک کا تذکرہ نہیں ، مجھے سمجھ نہیں آئی کہ تم نے پانامہ اور سپریم کورٹ میں نواز کے وکیل کو بیچ میں کیوں گھسیٹ لیا ؟
واہ جناب واہ! شہباز اور نثار ملیں تو جائز اور عمران خان کا نہ ملنا بھی غلط. واہ بھئی واہ. شرم بھی دلانے کی ضرورت نہیں. کونسی آپ نے محسوس کر لینی ہے
جب معاملہ کورٹ میں ہے تو یہ ہر وقت جمہوریت کیوں بچاتے رہتے ہو؟ اس کالم کی کیا ضرورت ہے؟ جب آپ تحریک انصاف کی ایک بھی ملاقات ثابت کیے بغیر ٢٤ گھنٹے جمہوریت ہی بچاتے رہتے ہو تب خیال نہیں آتا کہ بے تکی بات گھسیٹ رہے ہیں؟ ملک میں جہاز گر گیا ہے اور لگ گئے جمہوریت بچانے
شہباز اور نثار وزیر اعلیٰ اور وزیر داخلہ ہیں وہ کسی حکومتی امور کے لئے ملتے ہیں تو انکا ملنا سمجھ میں آتا ہے ، لیکن عمران نیازی ، قادری شیدا ٹلی اور پرویز الہیٰ کے بارے سب جانتے ہیں کہ یہ اسٹیبلشمنٹ کے ٹٹو ہیں اور چند جرنیلوں کی آشیر باد پہ ہی 2014 میں اسلام آباد کے اندر شیطانی کھیل رچایا تھا ، اب یہ بات بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ نیازی کس امپائر کی انگلی کی بات کیا کرتا تھا ، امپائر نے قادری اور نیازی کو جب بلایا تھا تو نیازی جی کی جس طرح باچھیں پھٹ رہی تھیں ،کوئی کیسے بھول سکتا ہے ؟ اس جمہورت بچانے والے کالم میں سپریم کورٹ کا کہیں ذکر نہیں نہ ہی وزیر اعظم کے خلاف سپریم کورٹ میں فیصلہ ہونے کی صورت میں جمہورت کو کسی قسم کے خطرے کی کوئی بات ہوئی ہے، ،،کوئی اتنا اندھا اور بے عقل کیسے ہو سکتا ہے کہ نواز شریف کے خلاف فیصلہ ہونے پہ یہ فرض کر لے کہ اس سے جمہورت خطرے میں پڑے گی ، وزیر اعظم مستعفی یا نا اہل ہوگا تو اسکا متبادل آجائے گا ، وہ بھی ن لیگ سے ہی ہوگا ، مطلب حکومت 2018 تک اپنی ٹرم پوری کر لے گی تو پھر اس کالم سے آپ کیوں فرض کر رہے ہو کہ اسکا مقصد سپریم کورٹ میں چلنے والے کیس کو جمہورت کو لاحق خطرے سے جوڑنا ہے؟
نون لیگی ہو اور منافق نہ ہو یہ کیسے ممکن ہے؟ فوج کی سب سے بڑی پیداوار اس ملک میں نون لیگ ہے جناب. شہباز اور نثار رات کے اندھیرے میں کیوں ملنے جاتے ہیں فوج کو؟ اس وقت تو ملنے سے کچھ اور ہی سمجھ میں آتا ہے. انگلی گندی کرنے جاتے ہیں اور باہر آ کر شور ڈال دیتے ہیں کہ جمہوریت بچا لی ہے. قادری کو بندے مار مار کر بلایا گیا. اگر تو دھرنا سازش تھی تو یہ سازش نواز شریف نے خود کی ہے. بڑی محنت سے ٤ حلقے نہیں کھولے اور پھر مزید بہادری سے ماڈل ٹاؤن میں قتل عام کیا اور پھر کہیں جا کر سازش بنی. جو کام کیا ہی خود ہے وہ دوسروں پہ نہ ڈالو. اگر سپریم کورٹ سے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں تو اس کالم کو لکھنے والا کیا سلیپنگ بیوٹی تھا جو دھرنے کے وقت سو گیا تھا اور ابھی جمہوریت بچانے اٹھ کھڑا ہوا ہے؟
انکے یہاں جمہوریت صرف وہی ہے کہ جب زرداری حکمران ہو یا یہ گنجے۔۔۔۔۔۔۔۔ باقی جو بھی حکومت میں ہو وہ فوجیوں کا آلہِ کار ہیں۔
نون لیگی ہو اور منافق نہ ہو یہ کیسے ممکن ہے؟ فوج کی سب سے بڑی پیداوار اس ملک میں نون لیگ ہے جناب. شہباز اور نثار رات کے اندھیرے میں کیوں ملنے جاتے ہیں فوج کو؟ اس وقت تو ملنے سے کچھ اور ہی سمجھ میں آتا ہے. انگلی گندی کرنے جاتے ہیں اور باہر آ کر شور ڈال دیتے ہیں کہ جمہوریت بچا لی ہے. قادری کو بندے مار مار کر بلایا گیا. اگر تو دھرنا سازش تھی تو یہ سازش نواز شریف نے خود کی ہے. بڑی محنت سے ٤ حلقے نہیں کھولے اور پھر مزید بہادری سے ماڈل ٹاؤن میں قتل عام کیا اور پھر کہیں جا کر سازش بنی. جو کام کیا ہی خود ہے وہ دوسروں پہ نہ ڈالو. اگر سپریم کورٹ سے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں تو اس کالم کو لکھنے والا کیا سلیپنگ بیوٹی تھا جو دھرنے کے وقت سو گیا تھا اور ابھی جمہوریت بچانے اٹھ کھڑا ہوا ہے؟
یہ بات درست ہے کہ نواز شریف کی سیاست کا آغاز فوجی حکومت میں ہوا لیکن ایک فوجی ڈکٹیٹر نے اس کی حکومت کا تختہ الٹا مارشل لاء لگایا اسے جیلوں میں ڈالا ، اس کے بعد سے اسکا فوج سے کوئی تعلق نہ رہا ، پی ٹی آئی )اے آروائی( چینل پچھلے 3 سال سے فوج کے ساتھ اختلافات کی باتوں کو بڑھا چڑھا کے پیش کر رہا ہے ایسے میں نواز شریف پہ فوج کی اشیر باد کا الزام لگانا بالکل غلط ہے،،نثار اور شہباز آرمی چیف سے ملیں تو کیا اس سے ملک کے مفاد کو کوئی خطرہ ہو سکتا ہے ؟اگر نہیں تو ان کے ملنے پہ اعتراض کیوں ؟ 4 حلقے نواز شریف نے نہیں کھولنا تھے ، الیکشن ٹربیونل کو حکومت حکم نہیں دے سکتی ، نیازی نے جس جوڈیشیل کمیشن کو دھرنوں کے بعد تحقیقات کے لئے مان لیا تھا اس کا اعلان وزیر اعظم 2014 کے شیطانی کھیل شروع ہونے سے قبل کر دیا تھا ، مگر لندن سازش فائنل تھی اس لئے دھاندلی کے بہانے اس ملک دشمنی کے مشن کو آگے بڑھایا گیا ،،،اس شیطانی دھرنے سے ملکی معیشت کو 100 ارب سے زیادہ کا نقصان ہوا ، سی پیک ایک سال لیٹ ہوا ، سپریم کورٹ کے فیصلے سے نہ جمہوریت کو کوئی خطرہ ہے نہ ہی اسکا اظہار اس حوالے سے کسی نے کیا ہے اس لئے خواہ مخواہ خود کو جلانے کی ضرورت نہیں :biggthumpup:
جناب ضرورت سے زیادہ سیانے نہ بنیں. باقی دنیا پاگل نہیں ہے. جب اپنی گردن پھنستی ہے تب تمام قانون اور آرڈیننس یاد آ جاتے ہیں. تب آئین میں ترمیم بھی جلدی جلدی تیار ہو جاتی ہے لیکن ٹریبونل کو حکم نہیں دے سکتے تھے. واہ! بہانے دیکھو ذرا. سی پیک اور ١٠٠ ارب جیسی گپ بھی کمال ہے. کون سا ١٠٠ ارب کہاں کا ١٠٠ ارب؟ وہاں سے تیل نکلنا تھا؟ دھرنے کے دن ہی وہ مقدس دن تھے جن میں ہزار سال پہلے کسی جوتشی نے ١٠٠ ارب کا فائدہ ہونے کی پشین گوئی کی تھی اور سی پیک بھی عین ڈی چوک میں سے گزرنا تھا؟ سی پیک تو مشرف کے زمانے سے چل رہا ہے. گوادر کا افتتاح کر کر کے وہاں پورٹ کی جگہ ہی نہیں چھوڑی. جھوٹ پہ جھوٹ. قادری تو واپس چلا گیا تھا. اسکے بندے مار کے سازش تو میاں نے خود مکمل کی. ٤ حلقے کھولنا مکمل طور پہ حکومت کے اختیار میں تھا اور حکومت نے اسمبلی میں اقرار بھی کیا تھا. میاں صاحب نے جس جوڈیشل کمیشن کا اعلان کیا تھا وہ اسی طرح کا تھا جس طرح کے ٹی او آر اس بار بنائے اور عدالت نے واپس منہ پہ مار دیے. یہ جمہوریت والا بہانہ ہر جگہ نہیں چلتا حضور. مریم صفدر بنے تو جمہوریت نواز بنے تو جمہوریت. جدہ بھی جمہوریت اور قطر بھی جمہوریت. یہ جو تازہ جمہوریت کا بخار چڑھا ہے یہ بلا وجہ نہیں ہے
© Copyrights 2008 - 2025 Siasat.pk - All Rights Reserved. Privacy Policy | Disclaimer|