سیٹھی گروپ نےپی سی بی پرایسا حملہ کیاکہ مجھےمیراسامان بھی نہیں لینےدیا،راجہ

7rameezrajaseehjigrop.jpg

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی پر تنقید کی جبکہ نجم سیٹھی نے رمیز راجا کو کمنٹری کیلئے ویلکم کہہ دیاہے۔

سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے موجود بورڈ مینجمنٹ نے کہا ہے کہ جن لوگوں کا کرکٹ سے کوئی لینادینا نہیں ہے وہ لوگ بورڈ میں آگئے ہیں، یہ کھیل صرف و صرف کرکٹرز کیلئے ہے، بورڈ میں سیاست نہیں ہونی چاہیے، حکومت نے نجم سیٹھی کو لانے کیلئے پی سی بی کے پورے آئین میں تبدیلی کردی، اب کوچز کو تبدیل کرنے کی باتیں ہورہی ہیں ، ایسی باتوں سے دکھ ہوتا ہے۔


رمیز راجہ نے مزید کہا کہ نجم سیٹھی گروپ نے پی سی بی پر ایسا حملہ کیا کہ مجھے میرا سامان بھی نہیں لینے دیا۔ صبح 9 بجے نجم سیٹھی گروپ کے 17 بندے ایسے آگئے جیسے ایف آئی اے نے چھاپا مار دیا ہو۔ میں بورڈ میں سیاسی مداخلت کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھاؤں گا۔ انہوں نے کہاکہ مجھے تین سال کیلئے مقرر کا گیا تھا، 15 ماہ بعد ہٹا دیا گیا۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کےچیئرمین نجم سیٹھی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا اگر کمنٹری پینل کا حصہ بننا چاہتے ہیں تو انہیں روکا نہیں جائے گا، میں سیلکٹرز لگادوں گا پھر ان کی مرضی وہ کیا کریں گے، میں نے ایک عبوری سلیکشن کمیٹی بنادی ہے اب اس کی کارکردگی دیکھیں گے۔

 

Masud Rajaa

Siasat member
Why have we been and continue to engage in other countries' conflicts, even if it is for financial gain? Where did that money go? It seems that someone must be benefiting from it. The people of Pakistan, on the other hand, have received nothing but suffering as a result of our involvement in these wars.
 

Khi

Senator (1k+ posts)
Ramiz was incompetent and ran out of ideas. Simple as that!

Despite being a former cricketer batsmen what exactly did he do to improve the batting standard of Pakistani cricket team?
 

Back
Top