سیلاب زدگان کے لئے

Mechanical Monster

Senator (1k+ posts)
آج کل پاکستان میں سیلاب ہے تو سوچا کہ سیلاب زدگان کی کچھ مدد کے کی جائے. ذیل میں کچھ تکنیک کا ذکر کیا جاتا ہے. اگر آپ کے پاس بھی کچھ ہو بانٹنے کے لئے تو ضرور بتایں کہ علم بانٹنے سے بڑھتا ہے.

تیراکی

اگر کبھی تیراکی کرنا پڑے تو درج ذیل تدابیر احتیار کریں
زائد کپڑے جیسے چادر ، عمامہ وغیرہ پانی جذب کر لیتے ہے اور تیرنا مشکل بنا دیتے ہیں ان سے اجتناب کریں
اپنے ساتھ کوئی ایئر کنٹینر لے کے جایئں. پلاسٹک کی بوتلیں ہر جگہ ہوتی ہیں. خالی بوتل کو ڈھکن لگا کر بند کریں اور ایک ایئر کنٹینر تیار..... اس بات کا خیال رہے کے ایک لیٹر کی پلاسٹک کی بوتل آپ کا وزن تقریبا ایک کلو گرام کم کر دے گی آپ زیادہ بوتلیں اپنے ساتھ لے کر خود کو محفوظ رکھ سکتے ہے. پہلے ٹیسٹ کر لیں کہ کتنی بوتلیں آپ کے وزن کو سہارا دے سکتی ہیں .
ان بوتلوں کا نقصان یہ ہے کہ یہ آھستہ آھستہ پانی سے بھر جاتی ہیں لہٰذا ان کو دوبارہ ہوا سے بھرنے کا کوئی انتظام کر لیں یا ان سے کم فاصلہ طے کریں. کوئی بڑا برتن جیسے جگ وغیرہ بھی پانی میں الٹے رکھ کر استعمال کیے جا سکتے ہیں ، ایک ہاتھ سے برتن کو الٹا پکڑ لیں اور پھر پانی میں اپنے جسم کے نیچے رکھ لیں اور دوسرے ہاتھ اور پیروں سے تیراکی کریں
شلوار میں ہوا بھرنے کا طریقہ بھی استعمال ہوتا ہے . اپنی پتلون کو استعمال کرنے قدرے محتلف طریقہ دیکھنے کے لئے یہ ویڈیو دیکھیں


http://adventure.howstuffworks.com/27882-man-vs-wild-making-a-life-jacket-video.htm

پینے کا پانی

پینے کا پانی ایک بہت بڑا مسلہ بن جاتا ہے ذرا سی تدبیر سے آپ اس پر قابو پا سکتے ہیں
واٹر فلٹر خود بنائیں
ایک ڈیڑھ لٹر کی حالی پلاسٹک بوتل لیں اس کو پیندے سے کاٹ لیں پھر اس کو الٹا اس طرح پکڑیں کہ ڈھکن والی سائیڈ نیچے ہو . اب اس میں چھوٹے چھوٹے پتھر ڈالیں اور بوتل کو ایک تہائی بھر دیں . پھر اس پتھر کی تہہ کے اوپر مٹی کی تہہ لگائیں اور فلٹر تیار! جب مٹی کی تہہ کے اوپر پانی ڈالیں گے تو وہ مٹی سے فلٹر ہو گا پھر نیچے باریک پتھر اس سے مٹی فلٹر کریں گے. اس فلٹر سے ملنے والا پانی کافی حد تک صاف ہوتا ہے اگر کوئی مریض یا شیر خوار بچہ ہو تو اس کے لئے پانی ابال لیں پانی مزید صاف ہو جائے گا
ویڈیو دیکھیں


http://adventure.howstuffworks.com/27877-man-vs-wild-purifying-water-in-the-wild-video.htm


پلاسٹک کی دو بوتلیں لیں ان میں سے ایک میں گندا پانی ڈالا جائے گا اور دوسری میں صاف پانی اکھٹا ہو گا. ایک بوتل کو گندے پانی سے بھر دیں . اب ان دونوں بوتلوں کو پلاسٹک کے پائپ سے آپس میں کوننیکٹ کر دیں. گھروں میں پانی کے چھڑکاؤ کے لئے جو پائپ استعمال ہوتا ہے وہ استعمال کریں .دو بوتلوں کو اس طریقے سے کنیکٹ کرنے کے بعد گندے پانی والی بوتل کو دھوپ میں رکھ دیں اور دوسری خالی بوتل کو ٹھنڈک دینے کا انتظام کریں . اس بوتل کو پانی میں رکھ دیں. گندے پانی کی بوتل میں پانی گرمی کی وجہ سے بخارات میں تبدیل ہو گا. پائپ سے ہوتا ہوا دوسری بوتل میں اے گا اور ٹھنڈا ہو کر پانی بن جائے گا
 

Khubaib Alam

Minister (2k+ posts)
Thanks bro, i think river banks aur nearby jitne areas k log hen, un sb ko mustaqil bunyadon pe life jackets fraham ki jaen, yeh aisa he ha jese hm first aid box rkhte hen ghron main, sath life jackets bhi rkhi jaen, inexpensive aur life saving instrument ha emergency conditions main
 

Okara

Prime Minister (20k+ posts)
Brother government's priorities are as Danish Schools instead of fixing existing one. Same for motorway instead of GT road. Metro instead of fixing inexpensive public transport.
Thanks bro, i think river banks aur nearby jitne areas k log hen, un sb ko mustaqil bunyadon pe life jackets fraham ki jaen, yeh aisa he ha jese hm first aid box rkhte hen ghron main, sath life jackets bhi rkhi jaen, inexpensive aur life saving instrument ha emergency conditions main
 

Citizen X

President (40k+ posts)
Fake Flood Relief Camp Of Showbaz

Mega Flood aya wa hai, Army Operation jari hai, Puri qoum in ki khilaf kadi vi hai, har taraf galiyan pard rahi hai, Multiple murder ki FIR darj ho chuki hai, JIT report aa gai hai.

Lekin showbaz ko apni showbaziyo se fursat nai

 

desan

President (40k+ posts)
Re: Fake Flood Relief Camp Of Showbaz

The newsworthy item will be when they will do something real...

(excluding the stark reality of Model Town Massacre)
 

Admiral

Chief Minister (5k+ posts)
Mechanical Monster said:
اس بات کا خیال رہے کے ایک لیٹر کی پلاسٹک کی بوتل آپ کا وزن تقریبا ایک کلو گرام کم کر دے گی آپ زیادہ بوتلیں اپنے ساتھ لے کر خود کو محفوظ رکھ سکتے ہے. پہلے ٹیسٹ کر لیں کہ کتنی بوتلیں آپ کے وزن کو سہارا دے سکتی ہیں

پھر میرے جیسے بندے کو تو نوّے،پچانوے سے زائد بوتلوں کی ضرورت پڑے گی
 

Citizen X

President (40k+ posts)
Sometimes I seriously wonder if they think doing all these lame dramas actually fool anyone anymore ?
 

Mechanical Monster

Senator (1k+ posts)
پھر میرے جیسے بندے کو تو نوّے،پچانوے سے زائد بوتلوں کی ضرورت پڑے گی

سر جی یہ اچھال کی قوت ہے، اس میں سے انسانی جسم کی کثافت اور پانی کی کثافت کا فرق بھی اے گا..... اسی لئے تو کھا ہے کہ پہلے تجربہ کر کے دیکھ لیں..... میں تو اس تھریڈ میں میٹا سنٹر والا سٹف بھی شامل کرنے والا تھا پھر سوچا کہ سینئرز سے پوچھ لوں
فلوئڈ میکینکس دوبارہ تازہ ہو گئی ہے آصف اسلم صاھب کی جے ہو
 

Admiral

Chief Minister (5k+ posts)
فلوئڈ میکینکس دوبارہ تازہ ہو گئی ہے آصف اسلم صاھب کی جے ہو
آصف اسلم صاحب تو اس زمانے کی فلوئڈ میکینکس پڑھاتے تھے، جس زمانے میں ارشمیدس پیدا بھی نہیں ہوا تھا، دنیا چاند پر پہنچ گئی، لیکن ان کے نوٹس میں ڈونکی پمپ سے زیادہ ایڈوانسڈ کوئی مشین ہے ہی نہیں
:(
 

Fursan

Minister (2k+ posts)
10704026_10202736439554426_7325928850889919580_n-jpg.48649