
پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سیف سٹی سسٹم کو ہیک کیے جانے کے بعد حساس نوعیت کے ڈیٹا چوری کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد سیف سٹی اتھارٹی کا سسٹم ہیک کرنے کے بعد ہیکرز نے آف لائن کر دیا، ہیکرز نے یہ کارروائی گزشتہ جمعرات کے دن کی تھی۔ ہیکرز نے سیف سٹی سسٹم کے مین سرور میں گھسنے کے بعد حساس نوعیت کے ڈیٹا وسرکاری ریکارڈ تک رسائی حاصل کر لی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیکرز نے سسٹم ہیک کرنے کے بعد ڈیٹا بیس میں موجود کریمنل ریکارڈ تک بھی رسائی حاصل کر لی تھی، ہیکرز کا حملہ ہونے کے بعد خودکار سکیورٹی سسٹم کے تحت سرور بند ہو گئے۔ سیف سٹی حکام کی طرف سے شکورہ کیا گیا ہے کہ اتھارٹی کے پاس سسٹم ہیک ہونے کی صورت میں متبادل سرورز ہی موجود نہیں ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ سرور کے بند ہو جانے سے سیف سٹی اتھارٹی کا تمام سسٹم مفلوج ہو گیا اور متبادل سرور نہ ہونے کے باعث سسٹم کو چلانا ناممکن ہے۔ ہیکنگ کے واقعہ کے بعد سرورز تک رسائی کے لیے ناگزیر تمام ایپلی کیشنز کو بھی بند کر دیا گیا تھا جس سے اتھارٹی کی طرف سے عوام کو آن لائن دی جانے والی تمام سہولیات متاثر ہوئیں۔
سسٹم ہیک ہونے کے بعد اسلام آباد پولیس کا سسٹم ڈاﺅن ہونے کی وجہ سے پولیس کو آن لائن مقدمات کے حوالے سے معلومات لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا اور اسلام آباد کے تھانوں میں آن لائن کام عارضی طور پر روکنا پڑا۔ اتھارٹی حکام کا کہنا تھا کہ سسٹم کو ٹھیک کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں جس میں 2 روز مزید لگ سکتے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/safieh1i11h1.jpg