سیسمی سٹریٹ کی ننھی افغان لڑکی
بچوں کے مقبول تعلیمی پروگرام سیسمی سٹریٹ میں ایک نیا کردار متعارف کروایا گیا ہے جو ایک ننھی افغان لڑکی زری ہے۔ یہ اپنے ملک کی لڑکیوں کو ایک اہم پیغام دے رہی ہے۔
زری، جس کے نام کے معنی چمک ہیں، وہ افغانستان میں اس پروگرام کے مقامی ٹیلی وژن شو ’باغچہ سم سم‘ میں منظرِ عام پر آئیں۔
پروگرام کے مینیجر سلیمینس کوئنٹ نے خبر رساں ادارے اے پی کو بتایا کہ ’زری لڑکی ہے کیونکہ ہمارا خیال ہے کہ اس بات پر زور دینا ضروری ہے کہ لڑکیاں بھی اتنا کام کر سکتی ہیں جتنا کہ لڑکے۔ افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم اور خود اختیاری پر زور دینے کے لیے اس پروگرام میں کسی لڑکی کا ہونا ضروری تھا۔
‘
شوخ و چنچل چھ سالہ زری روایتی دوپٹہ اوڑھے ہوئے ہے۔ اس کے کپڑے بھی روایتی افغان کڑھائی والے ہیں۔
زری کو افغان پتلا ساز منصورہ شیرزاد نے تخلیق کیا ہے۔ انھوں نے آنے والی اقساط میں نوجوان شائقین کو امن کے عالمی دن اور بچوں کا عالمی دن کی مبارکباد دی۔
یہ خصوصی پتلا دو پروڈکشن ہاؤسز نے افغانستان کی وزراتِ تعلیم کے ساتھ مل کر تیار کیا۔
http://www.bbc.com/urdu/multimedia/2016/04/160411_sesame_street_afghan_puppet_pics_tk

Last edited by a moderator: