سید منور حسن کی اپیل پر ملک گیر یوم احتجاج : ج

pakhome

Voter (50+ posts)
برما آگ و خون کی لپیٹ میں ، 50 ہزار شہید، املاک نذر آتش، لاکھوں بے گھر ،برما میں مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف
سید منور حسن کی اپیل پر
ملک گیر یوم احتجاج : جمعہ 29جون

539861_402949583084680_1705004586_n.jpg
 
Last edited:

Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
Re: سید منور حسن کی اپیل پر ملک گیر یوم احتجاج : &#1

کراچی میں برما کے مسلمانوں کی تنظیم روہنگیا سالیڈیریٹی آگنائزیشن کے تحت برمی مسلمانوں کے قتل عام اور نسل کشی کے خلاف احتجاجی مظاہرے منعقد ہوئے۔ برما کے روہنگیا مسلمان بدترین حالات سے گزر رہے ہیں لیکن المیہ یہ ہے کہ ان کے حالات پر خود مسلمانوں اور ان کے اداروں کی توجہ نہیں ہے۔ دنیا میں کسی بھی خطے سے حالات کی ابتری کے باعث کوئی آبادی ترک وطن کرنے پر مجبور ہوجائے تو ان کو پناہ دینا ہر ملک کا فرض ہے۔ اقوام متحدہ کا ادارہ بھی قائم ہے لیکن برما کے مظلوم مسلمانوں کو ان کا پڑوسی مسلمان ملک بنگلہ دیش بھی پناہ دینے کو تیار نہیں ہے، حالانکہ ترک وطن کرنے والوں میں غریب، بے کس عورتیں اور فاقہ کش بچے بھی شامل ہیں۔ برما کے مسلمانوں کے قتل عام اور نسل کشی کو بوسنیا کے واقعات سے مماثلت ہے، جبکہ برما میں قتل عام اور نسل کشی کافی عرصے سے جاری ہے۔ کوئی مسلمان ملک برما کے مسلمانوں کے لیے آواز بلند نہیں کررہا۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی برما کے مسلمانوں کے مسئلے سے صرف نظر کررہی ہیں۔ یہاں تک کہ برما کی جمہوری رہنما آنگ سان سوچی کو بھی اپنے ملک کی مظلوم و مقہور آبادی نظر نہیں آرہی۔ آنگ سان سوچی کی بڑی بڑی خبریں اور تصویریں شائع کرنے والے پاکستانی ذرائع ابلاغ کو روہنگیا مسلمانوں کے حالات نظر نہیں آرہے۔ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کا فرض ہے کہ وہ برما کے روہنگیا مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کریں تاکہ برما کے خلاف اقوام متحدہ نوٹس لے۔

 

Back
Top