سیاسی مخالفین کو ووٹ دینے پر فائرنگ، پولیس افسر سمیت 3 افراد جاں بحق

24لررتبنددےمرگاے.png

سندھ میں سیاسی مخالفین کوووٹ دینے پر دو گروہوں کے درمیان جھڑپ میں فائرنگ کے دوران اے ایس آئی سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ2 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ سندھ کے شہر لاڑکانہ میں نوڈیرو چوک کے قریب چانڈیو اور ڈہانی برادری کے درمیان سیاسی مخالفین کوووٹ دینے کے معاملے پر شروع ہوا، جھگڑا تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی تک پہنچ گیا جس میں ڈنڈوں اور فائرنگ کا بے دریغ استعمال شروع ہوگیا ۔

فائرنگ اور ڈنڈوں کے وار سے حسن چانڈیو اور عمران ڈہانی جاں بحق ہوگئے، فائرنگ کی زد میں آکر پولیس افسر سلطان شاہ بھی شہید ہوگئے جبکہ ڈی ایس پی بشیر شر اور پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا ۔

صورتحال پر قابو پانے کیلئے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور فائرنگ کرنے والے ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید پولیس افسران سے یکجہتی کا اظہار کیا اور ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لانے کا مطالبہ کیا ۔