سیاست پی کے کے نام
نمائندہ خصوصی نے خبر دی ہے کہ ہماری اردو پر انتظامیہ نے قبضہ کر لیا ہے۔ پہلے صرف
ایڈمنسٹیٹر
ہوا کرتے تھے،
اب قبضہ مضبوط کرنے کے لئے
موڈریٹر
کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔
جس کے باعث
سیاست پی کے
پر صارفین کم، اور انتظامیہ زیادہ ہو گئ ہے
ایڈمنسٹیٹر
یہ 'ہماری اردو' بورڈ کے کرتا دھرتا ہیں۔ اِن کی اجازت کے بغیر یہاں ایک فونٹ بھی کَش نہیں مار سکتا- گہرے سرخ لباس میں ملبوس یہ کافی خطرناک نظر آنے والے لوگ دراصل دل کے بہت اچھے ہیں (جی، کیا کریں؟ مکھن لگانا پڑتا ہے
موڈریٹر
یہ اُن سابقہ صارفین کا گروہ ہے جن کے بے تحاشہ پیغامات سے تنگ آ کر
منتظمین
نے انہیں
ناظمین
بنا دیا تا کہ یہ اپنے پھیلائے ہوئے سیاپوں کو خود ہی سمیٹتے رہیں۔ پہلے یہ پیغامات لکھا کرتے تھے، آجکل حذف کرتے ہیں۔ نیلے لباس میں ملبوس یہ کارندے کسی موضوع سے ہٹتے پیغام کو دیکھ کر نیلے پیلے ہو جاتے ہیں
میری تحریر کا مقصد انتظامیہ سے پنگا لینا ہر گز نہیں بلکے ہلکا پھلکا مزاح ہے
:lol: اس لیے تھریڈ پر قینچی چلا کر میری محنت کا ستیاناس نہ کر دینا شکریہ