سہ روزہ عظیم الشان قرآنی نمائش! زیر اہتمام :&

pakhome

Voter (50+ posts)
سہ روزہ عظیم الشان قرآن
575072_392277150818590_1221362320_n.jpg
ی نمائشزیر اہتمام :جماعت اسلامی
 

Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
Re: سہ روزہ عظیم الشان قرآنی نمائش! زیر اہتما&#

is namaesh main kia ho ga??

-کراچی(وقائع نگار)امیر جماعت اسلامی ہندمولانا سید جلال الدین عمری ،جماعت اسلامی کراچی کے تحت 8تا 10جون ادارہ نورحق میں ہونے والی سہ روزہ قرآنی نمائش میں شرکت کے لیے کراچی پہنچ گئے۔ وہ آج شام ساڑھے پانچ بجے قرآنی نمائش کا افتتاح کریں گے۔ تقریب کی صدارت جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سید منور حسن کریں گے۔سہ روزہ قرآنی نمائش میں قرآن مجید کے قدیم و جدید نادر و نایاب، شاہکار، منظوم، قلمی وعکسی نسخوں، بین الاقوامی، قومی و علاقائی زبانوں میں تراجم، تفاسیر، علوم قرآنی اور نادر مخطوطات رکھے جائیں گے۔9جون کو قرآنی نمائش میں خواتین شریک ہوں گی، جبکہ اتوار10جون کو لوگ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ نمائش میں شریک ہوسکیں گے۔ دریں اثنا جماعت اسلامی کراچی کے جنرل سیکرٹری نسیم صدیقی نے کہا ہے کہ اس قرآن پر عمل کرنے کی وجہ سے ہی قیصر و کسریٰ اسلام کے زیر نگیں آگئے تھے، مگر جب ہم نے اس سے روگردانی کی اور اسے پس پشت ڈال یا تو روئے زمین پر سب سے مظلوم بن گئے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ایک دفعہ پھر قرآن کو اپنا امام بنالیں، کیوں کہ اسی کے ذریعے ہمارے تمام مسائل کا حل اور دنیا و آخرت کی کامیابی ممکن ہے۔ انہوں نے کراچی کے شہریوں سے اپیل کی کہ 8تا10جون ادارہ نورحق میں منعقد ہونے والی قرآنی نمائش میں بڑی تعداد میں شریک ہوکر اپنے دلوں کو قرآن کے نور سے منور کریں ۔
 

Back
Top